فلموں کے انتخاب کیلئے اب پیسوںکے بجائے اچھے سکرپٹ کو ترجیح دیتا ہوں،اکشے کمار

جمعرات 23 فروری 2017 13:55

فلموں کے انتخاب کیلئے اب پیسوںکے بجائے اچھے سکرپٹ کو ترجیح دیتا ہوں،اکشے کمار
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2017ء) اداکار اکشے کمار نے کہا ہے کہ انھوں نے اپنے کیرئر سے بہت پیسہ کما لیا ہے اب فلموں کے انتخاب کے لئے پیسوں کے بجائے اچھے سکرپٹ کو ترجیح دیتے ہیں۔

(جاری ہے)

اکشے کمار نے اپنے ایک انٹرویو میں اس بات کا اظہار کیا ہے کہ ان کے پاس بہت دولت آچکی اس لئے اب ان کو اس کی لالچ نہیں رہی اب کسی فلم میں کام کے لئے ان کی پہلی ترجیح اور اہمیت اچھا سکرپٹ ہی ہوتا ہے ۔انھوں نے کہا کہ وہ سکرپٹ کے بعد اچھے ڈائریکٹر اور پھر اچھے سٹوڈیو کو دیکھتے ہیں۔

وقت اشاعت : 23/02/2017 - 13:55:12

Rlated Stars :