حدیقہ کیانی نے غلط خبرشائع کرنے پرلندن کی ویب سائٹ کو نوٹس بھیجوا دیا

ہفتہ 4 مارچ 2017 14:22

حدیقہ کیانی نے غلط خبرشائع کرنے پرلندن کی ویب سائٹ کو نوٹس بھیجوا دیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 مارچ2017ء) معروف گلوکارہ حدیقہ کیانی نے لندن کی ویب سائٹ کو غلط خبر شائع کرنے پر پانچ کروڑ برطانوی پونڈز کا لیگل نوٹس بھیج دیا، کہتی ہیں پاکستان کی آواز ہوں غلط خبر سے شہرت کو نقصان پہنچا۔

(جاری ہے)

معروف گلوکارہ حدیقہ کیانی نے لندن کی ویب سائٹ میٹرویوکے کی چودہ فروری کی خبر کہ حدیقہ کیانی ہیتھرو ائیرپورٹ پر دو کلو کوکین کے ساتھ گرفتار ہو گئیں ہیں پر اپنے وکیل سید ظفر علی شاہ کے توسط سے پانچ کروڑ برطانوی پونڈز کا لیگل نوٹس بھیج دیا ہے۔

حدیقہ کیانی نے نوٹس میں لکھا ہے کہ وہ پاکستان کی معروف گلوکارہ ہیں اور اس خبر سے ان کی شہرت کو نقصان پہنچا ہے۔ وہ 2008ء میں آخری دفعہ لندن گئیں تھیں اور لندن ائیرپورٹ پر پکڑے جانے والی خبر سے ان کے مداحوں کو بہت صدمہ پہنچا اور ان کی شہرت کو نقصان ہوا جس پر مذکورہ ویب سائٹ ان سے معافی بھی مانگیں اور انہیں غلط خبر دینے پر پانچ کروڑ برطانوی پونڈز ہرجانہ بھی ادا کرے۔
وقت اشاعت : 04/03/2017 - 14:22:44

Rlated Stars :