آسکر ایوراڈ جیتنا تاریخ کا سنہری لمحہ ہے تاہم گانا جے ہو آسکر کاحقدار نہیں تھا، جگجیت سنگھ

جمعرات 9 اپریل 2009 12:53

ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔09اپریل 2009 ء)بھارت کے مایہ ناز گلوکار اے آر رحمن کا فلم سلم ڈوگ کا گیت جے ہو نہ صرف آسکر ایوارڈ حاصل کرنے میں کامیاب رہا بلکہ دنیا بھرمیں اسے پسند کیا جارہا ہے لیکن غزل گو جگجیت سنگھ اس گیت کو آسکر ایوارڈ کا حقدار نہیں سمجھتے۔بھارتی میڈیا کے مطابق جگجیت سنگھ نے کہا کہ اکیڈمی ایوارڈ کا حصول بھارتی تاریخ کا سنہری لمحہ ہے لیکن اس اعزاز کے لئے گیت جے ہو حقدار نہیں تھا۔

انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ آسکر ایوارڈ جیتنا ایک بہت بڑا اعزاز ہے لیکن اے رحمن کے اس گیت میں کوئی خاص بات نہیں تھی اور یہ بات میری سمجھ سے بالاتر ہے کس بنیاد پر اس گیت کو ایوارڈ سے نوازا گیا۔انہوں نے کہا کہ آسکر ایوارڈ یافتہ اس گیت کی نہ تو مجھے شاعری سمجھ میں آئی اور نہ ہی اس کی موسیقی لیکن نجانے کیوں لوگ اس کے شیدائی ہوتے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ گیت جے ہو کو لکھنے والے گلزار ہیں لیکن جب میں نے ان کے ساتھ کام کیاتھا توانہیں صاف صاف کہہ دیا تھا کہ اس طرح کے گیت لکھیں جو مجھے اور میرے پرستاروں کو سمجھ آئیں۔جگجیت سنگھ کی اے آررحمن کے گیت پر تنقید تو اپنی جگہ لیکن انہیں سمجھ لینا چاہئے جو شہرت رحمن گیت جے ہو سے حاصل کرچکے ہیں اس کے لئے وہ خود ایک طویل عرصے کی گائیکی کے باوجودبھی مستحق نہ ہوسکے۔
وقت اشاعت : 09/04/2009 - 12:53:51

Rlated Stars :