ونود کھنہ کے لیے اپنا اعضاء بھی عطیہ کردوں گا، عرفان خان

جمعہ 7 اپریل 2017 22:55

ونود کھنہ کے لیے اپنا اعضاء بھی عطیہ کردوں گا، عرفان خان
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 اپریل2017ء) بالی ووڈ اسٹار عرفان خان نے لیجنڈری اداکار ونود کھنہ کے لیے ضرورت پڑنے پر اپنے اعضائ عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی اداکار ونود کھنہ کئی روز سے ممبئی کے اسپتال میں زیرعلاج ہیں اور گزشتہ دنوں ان کی بیماری کی حالت میں لی گئی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں ان کی جسمانی حالت میں تبدیلی نے مداحوں کو حیران کردیا تھا جب کہ فلم اسٹار کی گرتی ہوئی صحت پر فلمی ستارے اور ان کے پرستار کافی پریشان ہیں لیکن اب فلم نگری کے ایک سپر اسٹار نے ان کی صحت کے لیے بڑی قربانی دینے کا اعلان کردیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عرفان خان نے اپنے پسندیدہ اداکار ونود کھنہ کی خراب صحت پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے اپنے اعضائ عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اداکار کا کہنا تھا کہ ونود کھنہ فلمی دنیا کے سب سے بہترین انسان ہیں جن کی اچانک بیماری کا سن بڑا دھچکا لگا ہے لہٰذا ان کی صحتیابی کے لیے کسی قسم کی مدد کی ضرورت ہوئی تو ضرور کروں گا جس کے لیے چاہے مجھے اپنے اعضا بھی عطیہ کرنے پڑجائیں۔۔
وقت اشاعت : 07/04/2017 - 22:55:25