ملک میں مغربی ہواؤں کی آمد، جمعرات تک شدید بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی

جمعرات تک اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش کا امکان ہے‘محکمہ موسمیات

منگل 3 جون 2025 17:23

ملک میں مغربی ہواؤں کی آمد، جمعرات تک شدید بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2025ء) مغربی ہوائیں ملک میں داخل ہوگئی ہیں جو مختلف علاقوں میں بارش اور ژالہ باری کا سبب بن سکتی ہیں۔موسم کا احوال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ جمعرات تک اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش کا امکان ہے۔رپورٹ کے مطابق محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف شہروں میں 9 جون تک گرج چمک کے ساتھ بارش کی خوشخبری سنائی ہے، نم آلود ہوائیں ملک کے شمال مشرقی حصوں میں داخل ہوں گی، مغربی ہواؤں کا سلسلہ آج ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے۔

آج شام سے اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، میانوالی میں وقفے وقفے سے بارش اور ژالہ باری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، سرگودھا، حافظ آباد، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، لاہور میں بھی بارش اور ژالہ باری کی توقع ہے۔

(جاری ہے)

5 جون تک مری، گلیات، کشمیر، گلگت بلتستان اور چترال میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، اس دوران دیر، سوات، مالاکنڈ، مانسہرہ، بٹگرام، شانگلہ، کوہستان اور ایبٹ آباد میں بھی بارش ہونے کی توقع ہے۔

7 جون سے 9 جون تک دیر، سوات، چترال، کوہستان اور مانسہرہ میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے، خیبر پختونخوا کے کئی مقامات پر آندھی، گرج چمک کے ساتھ بارش و ژالہ باری کی توقع ہے، جنوبی پنجاب میں آندھی اور جھکڑ چلنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

Browse Latest Weather News in Urdu

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم و خشک اور میدانی علاقوں میں شدید گرم رہنے کا امکان

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم و خشک اور میدانی علاقوں میں شدید گرم رہنے کا امکان

جنوبی علاقوں میں معمول سے 20 فیصد زائد بارش ہوگی، ڈائریکٹرجنرل  محکمہ موسمیات

جنوبی علاقوں میں معمول سے 20 فیصد زائد بارش ہوگی، ڈائریکٹرجنرل محکمہ موسمیات

صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک  جبکہ  کشمیر ، گلگت بلتستان اوربالائی خیبرپختونخوا میں مطلع ..

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ کشمیر ، گلگت بلتستان اوربالائی خیبرپختونخوا میں مطلع ..

کراچی میں شدید گرمی کی لہر جاری‘ جمعرات اور جمعہ کو سورج آگ برسائے گا

کراچی میں شدید گرمی کی لہر جاری‘ جمعرات اور جمعہ کو سورج آگ برسائے گا

رواں ہفتے ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں آندھی اور بارشوں کی پیشگوئی

رواں ہفتے ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں آندھی اور بارشوں کی پیشگوئی

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان

محکمہ موسمیات کی (کل )سے آندھی، طوفان اور بارشوں کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کی (کل )سے آندھی، طوفان اور بارشوں کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کی کراچی میں( کل) گرمی کی شدت بڑھنے کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کی کراچی میں( کل) گرمی کی شدت بڑھنے کی پیشگوئی

آئندہ 24گھنٹوں کے دوران صوبہ سندھ میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان

آئندہ 24گھنٹوں کے دوران صوبہ سندھ میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان

خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں رات سے بارش کا امکان

خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں رات سے بارش کا امکان

اسلام آباد، کشمیر، خیبر پختونخوا، پنجاب اور شمال مشرقی بلوچستان میں مطلعِ ابر آلود رہنے، آندھی/جھکڑ ..

اسلام آباد، کشمیر، خیبر پختونخوا، پنجاب اور شمال مشرقی بلوچستان میں مطلعِ ابر آلود رہنے، آندھی/جھکڑ ..