کراچی میں مزید موسلادھار بارش کی پیش گوئی، اربن فلڈنگ کا خدشہ

گزشتہ روز گلشن حدید میں سب سے زیادہ 17 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی،محکمہ موسمیات

جمعہ 27 جون 2025 17:48

کراچی میں مزید موسلادھار بارش کی پیش گوئی، اربن فلڈنگ کا خدشہ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2025ء)محکمہ موسمیات نے آج جمعہ کی رات اور ہفتے کو کراچی میں موسلادھار بارش کی پیش گوئی کر دی جبکہ اربن فلڈنگ کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔ترجمان محکمہ موسمیات انجم نذیر کے مطابق مون سون سسٹم کا آغاز جمعرات کی علی الصبح شمالی علاقوں کشمیر، اسلام آباد، سیالکوٹ، لاہور سمیت پورے پنجاب اور سندھ کو متاثر کرتا ہوا کراچی تک آیا جس نے تقریبا پورے ملک میں بارش برسائی۔

انہوں نے کہا کہ حالیہ سلسلہ سندھ کو اوپر برقرار ہے اور جمعہ کی شام سے اسپیل مزید شدت اختیار کرے گا جوکہ اتوار کی صبح تک برقرار رہے گا۔ جمعہ کی رات اور ہفتے کو تیز بارش متوقع ہے جس سے نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کی صورتحال بن سکتی ہے۔ترجمان نے کہا کہ اسپیل ختم ہونے کے بعد آنے والے ہفتے کراچی کا موسم اچھا ہو جائے گا اور زیادہ سے زیادہ سے درجہ حرارت 33 سے 34 رہے گا جبکہ موسم جزوی ابر آلود رہے گا جس کے سبب صبح اور رات کے وقت بوندا باندی ہو سکتی ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے ترجمان نے کہا کہ 5 جولائی سے مون سون کا دوسرا اسپیل سندھ کے مشرقی علاقوں کو متاثر کرنا شروع کرے گا، جس سے کراچی میں بھی بارش توقع ہے۔ جولائی میں تین سے چار اسپیل کراچی سمیت سندھ کو متاثر کر سکتے ہیں۔واضح رہے کہ شہر میں جمعہ کی صبح بھی مختلف علاقوں میں ہلکی و درمیانی بارش سے موسم خوش گوار ہوگیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کورنگی، سرجانی، گلشن اقبال، ڈیفنس 8، صدر اور اطراف کے علاقوں میں تیز بارش ہوئی جبکہ بعض علاقوں میں وقفے وقفے سے بوندا باندی کا سلسلہ جاری ہے۔

گزشتہ روز گلشن حدید میں سب سے زیادہ 17 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ اعداد و شمار کے مطابق شارع فیصل پر 12 ملی میٹر، اولڈ سٹی ایریا میں 9 ملی میٹر، ڈیفنس فیز 2 میں 7.8 ملی میٹر، ایئرپورٹ پر 5 ملی میٹر اور یونیورسٹی روڈ پر 2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔محکمہ موسمیات کے تازہ ترین تجزیے کے مطابق بھارتی گجرات ریجن اور اس سے ملحقہ شمالی بحیرہ عرب میں گردش کی شدت میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور یہ تقریبا کم دبا کا نظام بن چکا ہے۔

سسٹم کے زیر اثر سندھ کے کئی علاقوں بالخصوص زیریں اور ساحلی علاقوں میں اگلے 2 سے 3 روز تک وقفے وقفے کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔گزشتہ رات ہونے والی بارش کے باوجود موسم اب بھی قدرے مرطوب ہے اور شہر کے مختلف علاقوں میں پہلے ہی محسوس کیے جانے والا درجہ حرارت 37 سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ کے قریب ہے۔واضح رہے کہ مون سون اسپیل کے تحت کراچی سمیت سندھ میں یکم جولائی تک بارشوں کی پیشگوئی ہے۔

Browse Latest Weather News in Urdu

صوبہ کے بیشتر علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران  شدید مون سون بارشیں متوقع ہیں، ڈی جی پی ڈی ایم اے

صوبہ کے بیشتر علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شدید مون سون بارشیں متوقع ہیں، ڈی جی پی ڈی ایم اے

ملک بھر میں10جولائی تک شدید بارشوں اور سیلابی صورتحال کا الرٹ جاری

ملک بھر میں10جولائی تک شدید بارشوں اور سیلابی صورتحال کا الرٹ جاری

ملک میں شدید بارشوں کی پیشگوئی، این ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

ملک میں شدید بارشوں کی پیشگوئی، این ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

مون سون کا نیا اسپیل پاکستان میں داخل، بیشتر علاقوں میں موسلادھار بارش کا امکان

مون سون کا نیا اسپیل پاکستان میں داخل، بیشتر علاقوں میں موسلادھار بارش کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع جزوری طورپر ابر آلودرہنے اورگرد آلود تیزہوائیں ..

راولپنڈی اور اسلام آباد میں موسلا دھار بارش، واسا کی ہنگامی کارروائیاں جاری، رین ایمرجنسی نافذ

راولپنڈی اور اسلام آباد میں موسلا دھار بارش، واسا کی ہنگامی کارروائیاں جاری، رین ایمرجنسی نافذ

راولپنڈی اور اسلام آباد میں موسلا دھار بارش، واسا کی ہنگامی کارروائیاں، رین ایمرجنسی نافذ

راولپنڈی اور اسلام آباد میں موسلا دھار بارش، واسا کی ہنگامی کارروائیاں، رین ایمرجنسی نافذ

اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلا دھار بارش‘حبس برقرار

اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلا دھار بارش‘حبس برقرار

بلوچستان کے شمال مشرقی و جنوبی حصوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

بلوچستان کے شمال مشرقی و جنوبی حصوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک بھر میں مون سون بارشوں کی شدت میں اضافہ متوقع

ملک بھر میں مون سون بارشوں کی شدت میں اضافہ متوقع

رواں ہفتے شہر قائد میں تیز بارش کا کوئی امکان نہیں، تاہم آئندہ 2 روز کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں ..

رواں ہفتے شہر قائد میں تیز بارش کا کوئی امکان نہیں، تاہم آئندہ 2 روز کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں ..