منگل کی رات اور 30 جولائی کے دوران شدید بارش کے باع ث ملک کے مختلف علاقوں میں مقامی بر ساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے، محکمہ موسمیات

منگل 29 جولائی 2025 22:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جولائی2025ء) محکمہ موسمیات نے انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ منگل کی رات اور 30 جولائی کے دوران شدید بارش کے باعث دیر، سوات، شانگلہ، مانسہرہ، کوہستان،ایبٹ آباد،کوہاٹ،کرک، ہنگو،ٹانک، مری، گلیات اورکشمیر کے مقامی /بر ساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے،عوام الناس کو احتیاط کی ہدایت کی گئی ہے۔

شدید بارش کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور ،سیالکوٹ نوشہرہ اور پشاورکے نشیبی علا قے زیر آب آنے کاخدشہ ہے،خیبرپختونخوا کے پہا ڑی علا قوں ، گلگت بلتستان،کشمیر، مری اور گلیات میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ٹریفک کی آمدورفت متاثر ہونے کا خطرہ ہے۔ شدید بارشوں /آندھی/جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے باعث روزمرہ کے معمولات متاثر ہونے ، کمزور انفرا سٹرکچر (کچے گھر/دیواریں ،بجلی کے کھمبے،بل بورڈز،گاڑیوں، سولر پینلز وغیرہ)کو نقصان کا اندیشہ ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق کل (بدھ کو) کشمیر ، خیبر پختونخوا، با لا ئی /وسطی پنجاب، اسلا م آباد، شمال مشرقی بلوچستان اور گلگت بلتستان میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے بارش کی توقع ہے اس دوران کشمیر،شمالی مشرقی پنجاب اور خیبر پختونخوا میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے جبکہ ملک کےجنو بی علاقوں میں موسم گرم اورشدید حبس برقرار رہنے کا امکان ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا تاہم شمال مشرقی پنجاب اور کشمیر میں تیزہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش کشمیر گڑھی دوپٹہ 32، کوٹلی 20، راولاکوٹ 07، مظفر آباد (شہر 04، ایئرپورٹ 02)، پنجاب: مری 14، سیالکوٹ (ایئرپورٹ 07، سٹی 06)، جہلم 05، نارووال 02، منگلا اور گجرات میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔منگل کو ریکارڈ کئے گئے زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت : دادو46، دالبندین اورنوکنڈی میں45سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Browse Latest Weather News in Urdu

آئندہ 48 گھنٹوں میں شدید بارشوں کے باعث اربن فلڈنگ کا  خدشہ ہے، تر جمان پی ڈی ای اے

آئندہ 48 گھنٹوں میں شدید بارشوں کے باعث اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے، تر جمان پی ڈی ای اے

ملک بھر میں اگست کے مہینے میں بھی معمول سے زیادہ بارشیں متوقع

ملک بھر میں اگست کے مہینے میں بھی معمول سے زیادہ بارشیں متوقع

شہرقائد میں مطلع ابر آلود، آئندہ ہفتے تک بارش کا کوئی امکان نہیں،محکمہ موسمیات

شہرقائد میں مطلع ابر آلود، آئندہ ہفتے تک بارش کا کوئی امکان نہیں،محکمہ موسمیات

محکمہ موسمیات کی اگلے 48 گھنٹوں کے دوران فیصل آباد ڈویژن سمیت مختلف شہروں میں بارشوں کی پیش گوئی

محکمہ موسمیات کی اگلے 48 گھنٹوں کے دوران فیصل آباد ڈویژن سمیت مختلف شہروں میں بارشوں کی پیش گوئی

پنجاب میں موسلا دھار بارشوں سے نشیبی علاقوں میں طغیانی کا خدشہ

پنجاب میں موسلا دھار بارشوں سے نشیبی علاقوں میں طغیانی کا خدشہ

مون سون بارشیں: دریاؤں اور ندی نالوں میں طغیانی کا الرٹ

مون سون بارشیں: دریاؤں اور ندی نالوں میں طغیانی کا الرٹ

بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم زیادہ تر گرم رہنے کا امکان

بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم زیادہ تر گرم رہنے کا امکان

آئندہ 24 گھنٹوں میں بالائی علاقوں میں بارش، دیگر علاقوں میں گرمی اور حبس کا راج

آئندہ 24 گھنٹوں میں بالائی علاقوں میں بارش، دیگر علاقوں میں گرمی اور حبس کا راج

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابرآلودرہنے اورگردآلودتیز ہوائیں چلنے کاامکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابرآلودرہنے اورگردآلودتیز ہوائیں چلنے کاامکان

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں مون سون بارشوں کاپانچواں سلسلہ کل سے31 جولائی تک جاری رہے گا،ترجمان پی ڈی ایم ..

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں مون سون بارشوں کاپانچواں سلسلہ کل سے31 جولائی تک جاری رہے گا،ترجمان پی ڈی ایم ..

ملک بھرمیں بارشوں کے باعث مزید 8 افراد جاں بحق، مجموعی ہلاکتیں 279 ہوگئیں

ملک بھرمیں بارشوں کے باعث مزید 8 افراد جاں بحق، مجموعی ہلاکتیں 279 ہوگئیں

اسلام آبادسمیت  مشرقی پنجاب  ، جنوب مشرقی سندھ،  بالائی خیبر پختونخواہ ، خطہ پوٹھو ہار، گلگت بلتستان ..

اسلام آبادسمیت مشرقی پنجاب ، جنوب مشرقی سندھ، بالائی خیبر پختونخواہ ، خطہ پوٹھو ہار، گلگت بلتستان ..