این ڈی ایم اے نے 3 اگست تک شدید موسمی صورتحال پر الرٹ جاری کردیا

بدھ 30 جولائی 2025 17:25

این ڈی ایم اے نے 3 اگست تک شدید موسمی صورتحال پر الرٹ جاری کردیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جولائی2025ء) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر نے 3 اگست تک ملک بھر میں شدید موسمی صورتحال اور ممکنہ خطرات کے پیش نظر الرٹ جاری کیا ہے۔ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں شہری سیلاب، ندی نالوں میں طغیانی اور گلگت بلتستان و خیبر پختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں گلیشیئر کے پھٹنے سے سیلاب کا خطرہ ہے۔

اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، خوشاب اور نارووال میں شہری سیلاب کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ بین، بسنتر اور ڈیگ نالوں میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کے باعث شمال مشرقی پنجاب میں سیلابی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔خیبر پختونخوا کے علاقوں میں اگلے 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران شدید بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے جن سے نشیبی علاقوں میں اچانک سیلاب اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔

(جاری ہے)

متاثرہ علاقوں میں چترال، دیر، سوات، کالام، مانسہرہ، بٹگرام، ایبٹ آباد، ہری پور، صوابی، مردان، پشاور، چارسدہ، کوہاٹ، ہنگو، بنوں، لکی مروت اور ڈی آئی خان شامل ہیں۔گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا کے بعض علاقوں میں گلیشیئر جھیلوں کے پھٹنے سے سیلابی صورتحال کا خطرہ ہے۔ بادسوات، ہنارچی، ترسات، ہندور، درکوٹ، اشکومن، ششپر، ریشون، بریپ، بونی، سردار گول اور ارکاری میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔

این ڈی ایم اے نے تمام متعلقہ اداروں کو ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لئے پیشگی تیاریوں کی ہدایت کی ہے۔ عوام سے درخواست کی گئی ہے کہ حساس علاقوں میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور تیز پانی کے بہاؤ کی صورت میں ندی نالوں، پلوں اور ڈوبی ہوئی سڑکوں سے نہ گزریں۔ مقامی انتظامیہ کو نشیبی علاقوں سے پانی کی نکاسی کے لیے مشینری اور پمپس تیار رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔عوام سے گزارش ہے کہ موسم اور ممکنہ خطرات کے بارے میں تازہ معلومات کے لئے پاک این ڈی ایم اے کی ڈیزاسٹر الرٹ ایپ سے رہنمائی حاصل کریں۔\932

Browse Latest Weather News in Urdu

اسلام آبادسمیت کئی شہروں میں موسلادھار بارش، نشیبی علاقے زیر آب، رین ایمرجنسی نافذ

اسلام آبادسمیت کئی شہروں میں موسلادھار بارش، نشیبی علاقے زیر آب، رین ایمرجنسی نافذ

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ..

منگل کی رات اور 30 جولائی کے دوران شدید بارش کے باع ث ملک کے مختلف علاقوں میں مقامی  بر ساتی ندی نالوں میں ..

منگل کی رات اور 30 جولائی کے دوران شدید بارش کے باع ث ملک کے مختلف علاقوں میں مقامی بر ساتی ندی نالوں میں ..

آئندہ 48 گھنٹوں میں شدید بارشوں کے باعث اربن فلڈنگ کا  خدشہ ہے، تر جمان پی ڈی ای اے

آئندہ 48 گھنٹوں میں شدید بارشوں کے باعث اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے، تر جمان پی ڈی ای اے

ملک بھر میں اگست کے مہینے میں بھی معمول سے زیادہ بارشیں متوقع

ملک بھر میں اگست کے مہینے میں بھی معمول سے زیادہ بارشیں متوقع

شہرقائد میں مطلع ابر آلود، آئندہ ہفتے تک بارش کا کوئی امکان نہیں،محکمہ موسمیات

شہرقائد میں مطلع ابر آلود، آئندہ ہفتے تک بارش کا کوئی امکان نہیں،محکمہ موسمیات

محکمہ موسمیات کی اگلے 48 گھنٹوں کے دوران فیصل آباد ڈویژن سمیت مختلف شہروں میں بارشوں کی پیش گوئی

محکمہ موسمیات کی اگلے 48 گھنٹوں کے دوران فیصل آباد ڈویژن سمیت مختلف شہروں میں بارشوں کی پیش گوئی

پنجاب میں موسلا دھار بارشوں سے نشیبی علاقوں میں طغیانی کا خدشہ

پنجاب میں موسلا دھار بارشوں سے نشیبی علاقوں میں طغیانی کا خدشہ

مون سون بارشیں: دریاؤں اور ندی نالوں میں طغیانی کا الرٹ

مون سون بارشیں: دریاؤں اور ندی نالوں میں طغیانی کا الرٹ

بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم زیادہ تر گرم رہنے کا امکان

بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم زیادہ تر گرم رہنے کا امکان

آئندہ 24 گھنٹوں میں بالائی علاقوں میں بارش، دیگر علاقوں میں گرمی اور حبس کا راج

آئندہ 24 گھنٹوں میں بالائی علاقوں میں بارش، دیگر علاقوں میں گرمی اور حبس کا راج

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابرآلودرہنے اورگردآلودتیز ہوائیں چلنے کاامکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابرآلودرہنے اورگردآلودتیز ہوائیں چلنے کاامکان