ٹائیگر شروف کی سپر ہیرو فلم متاثر کرنے میں ناکام

فلم ’’اے فلائنگ جٹ‘‘ نے اب تک باکس آفس پر صرف 13 کروڑ ہندوستانی روپے کمائے ہیں

اتوار 28 اگست 2016 11:39

ٹائیگر شروف کی سپر ہیرو فلم متاثر کرنے میں ناکام

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 اگست ۔2016ء) بالی ووڈ اداکار ٹائیگر شروف کی فلم’ ’اے فلائنگ جٹ‘ ‘سے مداحوں کی کافی امیدیں وابستہ تھیں جس کی ایک وجہ بولی وڈ میں سپر ہیروز فلم کی جانب بڑھتا رجحان ہے۔تاہم یہ فلم شائقین کو متاثر کرنے میں ناکام ثابت ہوئی جس نے ریلیز کے دوسرے روز ہندوستانی باکس آفس پر خاصہ اچھا ردعمل حاصل نہیں کیا۔

انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق فلم ’اے فلائنگ جٹ‘ نے اب تک باکس آفس پر صرف 13 کروڑ ہندوستانی روپے کمائے ہیں۔فلم ’اے فلائنگ جٹ‘ میں ٹائیگر کے ساتھ اداکارہ جیکولین فرنینڈز اور ہولی وڈ اداکار ناتھن جانس نے مرکزی کردار ادا کیے۔فلم میں ٹائیگر ایک پنجابی سپر ہیرو بنے جو جیکولین سے محبت کرتے ہیں تاہم ناتھن جانس نے منفی کردار ادا کیا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ یہ فلم ٹائیگر کے بولی وڈ کیریئر کی تیسری فلم ہے جس نے ریلیز کے بعد تجزیہ کاروں کا ملا جھلا ردعمل حاصل کیا تھا۔بولی وڈ میں سپر ہیرو فلمز تیزی سے بنائی جارہی ہیں، ان میں شاہ رخ کی فلم ’را ون‘ اور ہریتھیک کی فلم ’کرش‘ شامل ہیں۔یہ دونوں ہی فلمیں باکس آفس پر ہٹ ثابت ہوئیں تھی اور بچوں میں بھی کافی مقبول ہوئیں جس کے بعد ٹائیگر کی فلم سے بھی بڑی توقع کی گئی تھی۔فلم میں ٹائیگر کے ایکشن سینز کو کافی پسند کیا گیا۔

وقت اشاعت : 28/08/2016 - 11:39:25

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :