باکس آفس پر میری فلمیں کامیاب نہیں ہو رہی لیکن میں ہمت نہیں ہارتا،ارجن کپور
پیر 8 فروری 2016 14:17
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔08 فروری۔2016ء)بالی کے اداکار ارجن کپور نے کہا ہے کہ میری فلمیں اگرچہ باکس آفس پر میری توقعات پر پورا نہیں اتر رہیں لیکن میں ناکام ہونے پر ہمت نہیں ہارتاہوں۔میں نے ہمیشہ مشکلا ت کا مقابلہ کرنا سیکھا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک انٹر ویومیں کیا۔اداکار ارجن کپورکا کہنا تھا کہ شخص ہمت ہارنے سے ڈرتا ہے اور یہ خوف مسلسل لاحق رہتا ہے لیکن میں ہمت ہارنے سے ڈرتا ہوں۔
میرے ٹویٹر پر 2ملین فالورز ہو گئے ہیں۔میں پرستاروں سے رابطے میں رہتا ہوں ۔مجھے پرستاروں سے رابطے میں رہنا اچھا لگتا ہے۔انہوں نے کہا کہ مجھے ٹی وی پر کام کرنے کا مزہ آتا ہے۔میں ٹی وی پر ”خطروں کے کھلاڑی “ کے نئے سیزن میں کام کر رہا ہوں۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ اس شو کی کامیابی کے بعد میں فیصلہ کروں گا کہ آیا میں نے ٹی وی پر مزید کا م کرنا ہے یا نہیں۔
فلم”تیور میں میری پرفارمنس کو سراہا گیا۔میں اس وقت فلم”اینڈ کا“کر رہا ہوں ۔یہ میری بہترین فلم ہے۔کرینہ سٹار ڈم کو سنجیدہ نہیں لیتی ہے لیکن وہ بہت مصروف اور مشہور اداکارہ ہیں۔وہ بہت سادہ رہتی ہے اور عام زندگی میں زیادہ میک اپ بھی نہیں کرتی ہے۔کرینہ میں ہر قسم کے کردارڈھل جانے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ ارجن کپور کا مزید کہنا تھا کہ میں افےئرز کی خبروں سے پریشان نہیں ہوتا ۔میرے عالیہ بھٹ،سوناکشی اور جیکولین سے افےئرز کی خبریں شائع ہوتی رہتی ہیں لیکن میں ان سے پریشان نہیں ہوتا ۔Rlated Stars :
Famous Showbiz Stars
Riteish Deshmukh
Mel B
Zhalay Sarhadi
Lara Dutta
Nargis Fakhri
Sadaf Fawad Khan
Babu Baral
Katrina Bowden
Ranbir Kapoor
Hammad Farooqi
Shilpa shinde
Sammi Hanratty
Showbiz News In Urdu
-
سلمان خان کے مزاج میں بھرپور تضاد ہے، سوناکشی کا انکشاف
-
آئٹم سانگ نہ ہو پھربھی فلموں میں کام نہیں کروں گی، فاطمہ آفندی
-
اکشے کمار اور ارشد وارثی کی کامیڈی فلم ’’جولی ایل ایل بی 3‘‘ کی شوٹنگ شروع
-
اب چاہے کچھ بھی ہوجائے میں اکیلی ہی کافی ہوں، ثانیہ مرزا
-
اداکارہ اروشی روٹیلا نے نسیم کو ہیش ٹیگ بائولر کا نام دے دیا
-
شو میں شرکت کی آفر ٹھکرانے پر آفتاب اقبال نے کمرہ میں لاک کر دیا،شفاعت علی
-
احمد علی بٹ کی سیریز 'ہیرامنڈی: دی ڈائمنڈ بازار' پر سخت تنقید
-
نسیم شاہ کو بولر کا ہیش ٹیگ دوں گی، بھارتی ماڈل اروشی روٹیلا