سلمان خان دنیا کی سب سے وزنی مداح سے ملیں گے

بدھ 22 فروری 2017 13:37

سلمان خان دنیا کی سب سے وزنی مداح سے ملیں گے
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 فروری2017ء) بالی ووڈ کے اداکار سلمان خان اپنی رحم دلی کی وجہ سے خاصے مشہور ہیں۔اور اپنے مداحوں کو بھی خوش کرتے رہتے ہیں۔ایمان احمد کا تعلق مصر سے ہے اور ایمان کے بارے میں یہ کہا جاتا ہے کہ وہ دنیا کی سب سے وزنی خاتون ہیں۔ایمان کا وزن500کلو ہے اور ایمان کے اس وزن نے ان کی زندگی کو بہت مشکل بنا دیا ہے۔

(جاری ہے)

ایمان ایک سرجری کے سلسلے میں بھارت آئی ہوئی ہیں اور اپنے آپریشن سے پہلے ایمان نے اپنے ڈاکٹر سے اپنی خواہش کا اظہار کیا کہ وہ سلمان خان کی بہت بڑی مداح ہیں۔ایمان کے سرجن نے ایمان کی یہ خواہش سلمان کی ٹیم تک پہنچا دی اور سلو بھائی کے بھائی ارباز کا کہنا ہے کہ سلمان ایمان کی یہ خواہش ضرور پوری کریں گے اور ان کی ٹیم ان کے شیڈول کے مطابق ملنے کا وقت طے کر کے ایمان کو مطلع کردے گی۔
وقت اشاعت : 22/02/2017 - 13:37:47

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :