میری فلم ” مشن 021“ مکمل ہو چکی ہے ،عید الضحیٰ پر ریلیز کرنے کا ارادہ ہے ‘ زیبا بختیار

بدھ 27 اگست 2014 13:10

میری فلم ” مشن 021“ مکمل ہو چکی ہے ،عید الضحیٰ پر ریلیز کرنے کا ارادہ ہے ‘ زیبا بختیار

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27اگست۔2014ء) اداکارہ زیبا بختیار نے کہا ہے کہ میری فلم ” مشن 021“ مکمل ہو چکی ہے اور اس کو عید الضحیٰ پر ریلیز کرنے کا ارادہ ہے ، متعدد پاکستانی فلمیں کثیر سرمائے سے مکمل ہو چکی ہیں مگر بھارتی فلموں کی مسلسل نمائش اور ملکی حالات کے وجہ سے ان کو ریلیز نہیں کیا جا رہا ہے ۔

(جاری ہے)

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فلم انڈسٹری کی ترقی کے لئے حکومت کو عید الضحیٰ پر عارضی طور پر بھارتی فلموں کی نمائش روک دینی چاہیے تاکہ پاکستانی فلمساز اپنی سرمایہ کاری واپس لا سکیں ۔

انہوں نے کہا کہ اس طرح کے حوصلہ افزاء اقدامات سے فلمسازوں کو مثبت رحجان ملے گا اور وہ لوگ جو فلموں میں ڈرتے ہوئے سرمایہ کاری نہیں کرتے وہ بھی اس اعتماد سے واپس آئیں گے کہ ان کا پیسہ محفوظ ہے ۔

وقت اشاعت : 27/08/2014 - 13:10:00

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :