معروف فیشن ڈئزائنر ڈی لا رانتا انتقال کر گئے

بدھ 22 اکتوبر 2014 14:57

معروف فیشن ڈئزائنر ڈی لا رانتا انتقال کر گئے

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22 اکتوبر۔2014ء)معروف فیشن ڈیئزائنر آسکر ڈی لا رانتا 82 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔امریکی نشریاتی ادارے نے بتایا ہے کہ ان کا انتقال نیویارک میں ہوا ہے۔

(جاری ہے)

نصف صدی تک فیشن کی دنیا کی معروف ترین شخصیت ڈی لا رانتا نے سپین میں فیشن ڈئزائننگ کی تعلیم حاصل کی تھی جس کے بعد وہ امریکا منتقل ہو گئے تھے۔ ڈومینک ری پبلک میں پیدا ہونے والے یہ فیشن ڈیئزائنر رسمی ملبوسات کی تیاری میں مہارت رکھتے تھے۔

وقت اشاعت : 22/10/2014 - 14:57:17