فلموں کے ہدایتکاربھی سنی لیون کے پروفیشنل ازم کے معترف

جمعرات 23 اکتوبر 2014 17:09

فلموں کے ہدایتکاربھی سنی لیون کے پروفیشنل ازم کے معترف

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23اکتوبر 2014ء)بھارتی ساﺅتھ فلموں کے ہدایتکار جی ناگیش وریڈی نے اداکارہ سنی لیون کو وقت کی پابند اور پیشہ ور اداکارہ کا خطاب دیدیاجبکہ سنی لیون نے بھی اعتراف کرلیا۔ سنی لیون پہلی بار تیلگو فلم ’تھیگا‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔

(جاری ہے)

اس فلم کے ہدایتکار جی ناگیش و ریڈی کا اداکارہ کے بارے میں کہاہے کہ سنی لیون کے پروفیشنل ازم نے انہیں بے حد متاثر کیا ، وہ فلم کے سیٹ پر سارے عملے کے ساتھ مکمل تعاون کرتی ہیں۔

سنی لیون کا کہنا ہے کہ وہ اس فلم کے حوالے سے بہت پرامید ہیں ،تیلگو نہیں آتی لیکن اس فلم کے ڈائریکٹر نے انکی آواز کی ڈبنگ کیلئے بہترین صدا کار کا انتخاب کیا۔ سنی لیون نے کہا کہ عوام انہیں فلم میں ضرور پسند کریں گے،اپنی ذاتی اور پروفیشنل زندگی پر پورا یقین رکھتی ہوں اور دونوں کو متوازی لے کر چلنا چاہتی ہیں تاہم میں ان اداکاراو¿ں میں سے نہیں ہوں جو کہتی ہیں کہ ہمارے پاس پیار کیلئے وقت نہیں ۔

وقت اشاعت : 23/10/2014 - 17:09:17

Rlated Stars :