پنجابی زبان کی پہلی شاعرہ ، ناول نگار، کہانی نویس امرتا پریتم کو ہم سے بچھڑے 9 سال گزر گئے
ہفتہ 1 نومبر 2014 12:20
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔نومبر-2014) پنجابی زبان کی پہلی شاعرہ ،ناول نگار اور کہانی نویس امرتا پریتم کو ہم سے بچھڑے 9 سال گزر گئے ، انہوں نے قلم کے ذریعے امن ، محبت کا پیغام دیا، آج بھی امرتا کے چاہنے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ امرتا پریتم 1919ء میں گوجرانوالہ میں پیدا ہوئیں، کم عمری میں ہی پنجابی شعر کہنے لگیں، 1936ء میں ان کی پہلی کتاب امرت لہراں چھپی۔
انہوں نے اپنی شاعری کو ایسے الفاظ دیئے جنہوں نے سننے اور پڑھنے والے کو اپنے سحر سے نکلنے نہ دیا۔ تقسیم ہند پرانسانیت کے قتل کو ایسے الفاظ دیئے جو روح تک اترجائیں۔ امرتا پریتم کے ناول پنجر پر بالی ووڈ نے اسی نام سے ایک فلم بھی بنائی جس میں برصغیر کی تقسیم کے دوران ہندو مسلم تعلقات کے درمیان پیدا شدہ تناؤ کو موضوع بنایا گیا۔(جاری ہے)
پہلی شادی کی پریتم سنگھ کیساتھ جو 1960ء تک چلی۔
ساحر لدھیانوی سے ان کی پہلی ملاقات 1944ء میں ایک مشاعرے میں ہوئی۔ امرتا کے مطابق اس روز ہونے والی بارش نے محبت کی پہلی آبیاری کی پھر سگریٹ نوشی بھی ساحر کے چھوڑے ہوئے سگریٹ پی کے شروع کی۔ امرتا پریتم نے ساحر سے منہ موڑا، تو آرٹسٹ امروز کو اپنا جیون ساتھی بنایا۔ امرتا کی کہانی پردہ سکرین پر دکھائی جائیگی ان کا کردار سوناکشی سنہا نبھائینگی۔Rlated Stars :
Famous Showbiz Stars
Anumta Qureshi
Kim Cattrall
Kapil Sharma
Alok nath
Asrar
Natalie Portman
Norman Reedus
Bridget Moynahan
Wajahat Rauf
Noor Jehan
Aidan Turner
Katie McGrath
Showbiz News In Urdu
-
انٹرنیشنل ریسلنگ چیمپینز کے کراچی میں طوفانی مقابلے
-
2001 کی ’’چوری چوری چپکے چپکے ‘‘میری پسندیدہ فلم ہی:پریتی زنٹا
-
اداکارہ ریکھا نے ’’ہیرامنڈی‘‘ میں منیشا کوئرالہ کی اداکاری کو سراہا
-
میڈونا نے برازیل میں ’’مفت کنسرٹ‘‘ کا انعقاد کرکے مداحوں کے دل جیت لیے
-
اداکارابھیشیک ہائوس فل فرنچائز میں واپسی پر خوش
-
سلمان خان کے گھر پر فائرنگ کا پانچواں ملزم گرفتار
-
سپریم کورٹ نے میشا شفیع پر آن لائن جرح کیخلاف علی ظفر کی اپیل واپس لینے کی بنا پرخارج کردی
-
ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت میں نوجوان ماڈل سامنے آگئی