پنجابی زبان کی پہلی شاعرہ ، ناول نگار، کہانی نویس امرتا پریتم کو ہم سے بچھڑے 9 سال گزر گئے
ہفتہ 1 نومبر 2014 12:20
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔نومبر-2014) پنجابی زبان کی پہلی شاعرہ ،ناول نگار اور کہانی نویس امرتا پریتم کو ہم سے بچھڑے 9 سال گزر گئے ، انہوں نے قلم کے ذریعے امن ، محبت کا پیغام دیا، آج بھی امرتا کے چاہنے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ امرتا پریتم 1919ء میں گوجرانوالہ میں پیدا ہوئیں، کم عمری میں ہی پنجابی شعر کہنے لگیں، 1936ء میں ان کی پہلی کتاب امرت لہراں چھپی۔
انہوں نے اپنی شاعری کو ایسے الفاظ دیئے جنہوں نے سننے اور پڑھنے والے کو اپنے سحر سے نکلنے نہ دیا۔ تقسیم ہند پرانسانیت کے قتل کو ایسے الفاظ دیئے جو روح تک اترجائیں۔ امرتا پریتم کے ناول پنجر پر بالی ووڈ نے اسی نام سے ایک فلم بھی بنائی جس میں برصغیر کی تقسیم کے دوران ہندو مسلم تعلقات کے درمیان پیدا شدہ تناؤ کو موضوع بنایا گیا۔(جاری ہے)
پہلی شادی کی پریتم سنگھ کیساتھ جو 1960ء تک چلی۔
ساحر لدھیانوی سے ان کی پہلی ملاقات 1944ء میں ایک مشاعرے میں ہوئی۔ امرتا کے مطابق اس روز ہونے والی بارش نے محبت کی پہلی آبیاری کی پھر سگریٹ نوشی بھی ساحر کے چھوڑے ہوئے سگریٹ پی کے شروع کی۔ امرتا پریتم نے ساحر سے منہ موڑا، تو آرٹسٹ امروز کو اپنا جیون ساتھی بنایا۔ امرتا کی کہانی پردہ سکرین پر دکھائی جائیگی ان کا کردار سوناکشی سنہا نبھائینگی۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
لڑکیاں سجاوٹ کا سامان نہیں، جنہیں دیکھیں اور ریجیکٹ کردیں، مایا خان
-
ماضی میں دبا ئوکا سامنا کیا، کترینہ کیف
-
اداکاروں کو سوشل میڈیا فالوورز کی تعداد دیکھ کرکام دیا جاتا ہے، اسماء عباس
-
کامیڈین شیام رنگیلا کا نریندر مودی کیخلاف انتخابات لڑنے کا اعلان
-
فلم ’ہے بے بی‘ میں اکشے کمار اور ودیا بالن کی بیٹی کی حالیہ تصاویر وائرل
-
میرے بڑے بھائی حقیقی زندگی میں سپرمین جیسے مضبوط ہیں، بابی دیول
-
اداکارہ پرینیتی چوپڑا کے شوہر آنکھوں کی پیچیدہ بیماری میں مبتلا ، بینائی جانے کا خدشہ
-
سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ کیس کے ملزم کی جیل میں موت، اہل خانہ کا قتل کا الزام
-
اداکارہ انوشکا شرما کی سالگرہ ،ویرات کوہلی کی رومانوی پوسٹ
-
توقع نہیں تھی کہ عشق مرشد ڈرامہ اتنا ہٹ جائے گا،اپنی تعریفیں سن کر خوشی ہوتی ہے ، بلال عباس
-
گٹارسٹ ڈوئن ایڈی انتقال کر گئے
-
لالی ووڈ کی نئی فلم ’’نولو نوٹینشن‘‘ آتے ہی چھاگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.