ہالی ووڈ فلم ’نوک نوک‘ ریلیز کردی گئی

ہفتہ 10 اکتوبر 2015 13:50

ہالی ووڈ فلم ’نوک نوک‘ ریلیز کردی گئی

کیلیفورنیا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 اکتوبر۔2015ء) ہالی ووڈ فلم ’نوک نوک‘ ریلیز کردی گئی۔ گزشتہ روز کیلی فورنیا میں فلم کے پریمیر کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں فلمی ستاروں نے ریڈ کارپٹ پر اپنے جلوے بکھیرے تھے۔

(جاری ہے)

فلم میں مرکزی کردار کینو ریوز نے ادا کیا ہے، فلم کی کہانی ہیرو کے خاندان کے گرد گھوم رہی ہے جس میں ہیرو کا خاندان خوش وخرم زندگی گزار رہا ہوتا ہے مگر ان کی زندگی میں اس وقت دلچسپ موڑ آ جاتا ہے جب ان کے گھر میں دو لڑکیاں بن بلائی مہمان بن کر آ جاتی ہیں، فلمی ماہرین کا خیال ہے کہ ہالی ووڈ فلم بہترین بزنس کریگی۔

وقت اشاعت : 10/10/2015 - 13:50:51