سروں کے ”چیف صاحب “سجاد علی 50 سال کے ہو گئے

جمعرات 25 اگست 2016 13:13

سروں کے ”چیف صاحب “سجاد علی 50 سال کے ہو گئے
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 اگست۔2016ء) سروں کے چیف صاحب سجاد علی منارہے ہیں آج 50ویں سالگرہپکے راگ ہوں یا دھیمے سر یا پھر پاپ سونگ، سجاد علی ہر صنف میں نمایاں ہیں۔ سروں کے چیف صاحب 50 سال کے ہو گئے ہیں۔ سجاد علی کا جس گانے نے موسیقی کو سمجھنے والے افراد کو اس کی جانب متوجہ کیا تھا وہ تھا باوری چکوری جس کو سننے کے بعد بڑے بڑے قد آور گلوکاروں کا ماننا تھا کہ یہ آگے جا کر خوب کمائے گا نام اور پھر ایسا ہی ہوا۔

(جاری ہے)

بے بیا جو ایک سپر ڈوپر ہٹ گانا تھا اور اس نے سجاد علی کو راتوں رات شہرت کی اس راہ پر لاکھڑا کیا جہاں سے انہوں نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔ سجاد علی جس طرح غزل گلوکاری میں ڈوب کر گاتے ہیں وہیں پاپ سونگز میں ان کا فن خوب بولتا ہے۔ گلوکاری کے علاوہ سجاد علی نے فلم میں بھی کام کیا اور جم کر اداکاری کی۔سروں کا یہ متوالا دنیا بھر میں فن گلوکاری سے اپنا ہی نہیں ملک کا نام روشن کیے ہوئے اور اس کا یہ یہ فنی سفر اسی طرح جاری ہے۔
وقت اشاعت : 25/08/2016 - 13:13:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :