اپنے کیرئیر کے بہترین دور سے گزر رہی ہوں‘ ثناء

اداکارہ ڈرامہ سیریل’’ نوٹنکی فیملی ‘‘ کی ریکارڈنگ میں حصہ لینے کے بعد کراچی روانہ

پیر 26 ستمبر 2016 12:46

اپنے کیرئیر کے بہترین دور سے گزر رہی ہوں‘ ثناء

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 ستمبر۔2016ء) اداکارہ ثناء ڈرامہ سیریل ’’ نوٹنکی فیملی ‘‘ کی ریکارڈنگ میں حصہ لینے کے بعد لاہور سے کراچی روانہ ہو گئیں۔ اداکارہ دس روز قبل پی ٹی وی کی ڈرامہ سیریل ’’ نوٹنکی فیملی ‘‘ کی ریکارڈنگ کے لئے لاہو رآئی تھیں ۔

(جاری ہے)

یہاں انہوں نے ڈرامے میں ریکارڈنگ میں حصہ لینے کے ساتھ اپنے ایک عزیز کی شادی میں شرکت کے علاوہ اپنے دیرینہ دوستوں سے بھی ملاقاتیں کیں۔

ثناء نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری شادی خوش قسمتی کا باعث ثابت ہوئی ہے کیونکہ اس کے بعد میں نے بے شمار فلموں اور ڈراموں میں کام کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ میں اپنے کام سے مطمئن ہوں اور یہ کہہ سکتی ہوں کہ میں اپنے کیرئیر کے بہترین دور سے گزر رہی ہوں۔

وقت اشاعت : 26/09/2016 - 12:46:02

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :