الحمراء آرٹس کونسل نے بیک اسٹیج پر غیر متعلقہ افراد کے داخلے پر پابندی عائد کر دی

پیر 5 دسمبر 2016 13:13

الحمراء آرٹس کونسل نے بیک اسٹیج پر غیر متعلقہ افراد کے داخلے پر پابندی عائد کر دی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2016ء) الحمراء آرٹس کونسل کے ڈپٹی ڈائریکٹر نوید بخاری نے بیک اسٹیج پر غیر متعلقہ افراد کے داخلے پر پابندی عائد کر دی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق الحمراء کلچرل کمپلیکس قذافی اسٹیڈیم کے ڈپٹی ڈائریکٹر نوید بخاری نے الحمراء کی سکیورٹی کو بہتر بنانے کے ساتھ اسٹیج ڈرامے کے دوران الحمراء ہال lاور ہال llمیں غیر متعلقہ افراد پر پابندی لگا دی ہے ۔اس اقدام پر ڈرامہ پروڈیوسروں اور اداکاروں نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اس کو بروقت اور اچھا اقدام قرار دیا ہے ۔

وقت اشاعت : 05/12/2016 - 13:13:55