Chatpati Haleem - Article No. 7432

Urdu Cooking Chatpati Haleem چٹپٹی حلیم (Article No. 7432) - Pakistani cooking Articles in Urdu, cooking information in Urdu and Food recipes in Urdu. Cooking articles in Urdu and Cooking features in Urdu.

Chatpati Haleem Recipe In Urdu

چٹپٹی حلیم - آرٹیکل نمبر 7432

گندم اور تمام دالوں کو دو گھنٹے بھگو لیں،جَو اور گندم کو الگ اُبال لیں،باقی دالیں الگ اُبال کر خوب اچھی طرح گلا لیں۔
اب تیل میں پیاز فرائی کر لیں۔
فرائی کی ہوئی آدھی پیاز ایک طرف رکھ دیں۔
بقیہ پیاز میں لہسن اور تمام پسے ہوئے اور گرم مصالحے ڈال کر گوشت بھی شامل کر دیں اور بھونیں۔

اب پانی ڈال کر گوشت کو گلنے تک پکائیں۔
اس کے بعد گوشت میں تمام دالیں اور گندم شامل کر لیں۔
پانی قدرے کم رہ جائے تو اچھی طرح گھوٹ لیں،یہاں تک کے تمام اشیاء یک جان ہو جائیں۔
اس حد تک گھونٹیں کہ گوشت کے ریشے دالوں میں مل جائیں اور چمچے سے اوپر اُٹھانے پر ریشہ دالوں کے ساتھ آئے۔
باقی بچی ہوئی پیاز،پسا گرم مصالحہ،لیموں،ادرک،اور ہری مرچ ڈال کر سرو کریں۔

More From Pakistani Food