Peshawari Chana Masala - Article No. 7224

Urdu Cooking Peshawari Chana Masala پشاوری چنا مصالحہ (Article No. 7224) - Pakistani cooking Articles in Urdu, cooking information in Urdu and Food recipes in Urdu. Cooking articles in Urdu and Cooking features in Urdu.

Peshawari Chana Masala Recipe In Urdu

پشاوری چنا مصالحہ - آرٹیکل نمبر 7224

چنوں کو دھو کر گرم پانی میں بھگو کر رکھیں پھر اُبال کر اچھی طرح گلا لیں۔پیاز اور ٹماٹر کو باریک چوپ کر لیں،اناردانے کو توے پر ہلکا سا بھون کر پیس لیں۔
کڑاہی میں کوکنگ آئل میں گرم مصالحہ ڈال کر کڑکڑا لیں پھر اس میں پیاز کو نرم ہونے تک فرائی کریں۔
اس میں پسا ہوا اناردانہ ڈال کر اتنی دیر بھونیں کہ پیاز کی رنگت سنہری ہو جائے۔
پھر اس میں ٹماٹر،کچلی ہوئی ادرک اور باریک کٹی ہوئی ہری مرچیں ڈال کر بھونیں اور ساتھ ہی کٹا ہوا زیرہ،لال مرچ اور دھنیا شامل کر دیں۔پانی کا چھینٹا دیتے ہوئے اتنی دیر بھونیں کہ ٹماٹر گل جائیں اور تیل علیحدہ ہو جائے۔

ابلے ہوئے چنے اور نمک ڈال کر اچھی طرح ملائیں اور ہلکی آنچ پر دس سے بارہ منٹ کے لئے دم پر رکھ دیں۔
ڈش میں نکال کر باریک کٹا ہوا ہرا دھنیا چھڑکیں،موٹے کٹے ہوئے ٹماٹر اور پیاز کی سلاد اور نان کے ساتھ شروع کریں۔

More From Pakistani Food