Garam Mausam Ki Hiddat Kam Karnay Kay Liay

گرم موسم کی حدت کم کرنے کے لئے ٹھنڈے میٹھے شربت گھر پر تیار کریں

Garam Mausam Ki Hiddat Kam Karnay Kay Liay Recipe In Urdu

محمداظہر:
مئی ارو جون کی تپتی ہوئی دوپہر میں گرم ہوا ؤں کے تھپیڑوں کے درمیان موسم کی شدت سے ویران سڑکوں اور گلیوں کے کسی سایہ دار کونے مٰن لوگوں کا ایک جمگھٹا آپ کو دور سے ہی نظر آنے لگے تو سمجھ لیں کہ یہ کسی ٹھنڈے مشروب بیچنے والے کا ٹھیلا ہے جسے لوگوں نے چاروں طرف سے گھیرا ہوا ہے۔

ملک کاکوئی بھی چھوٹا بڑا شہر ہو ٹھنڈے مشروبات کے یہ ٹھیلے ہر جگہ نظر آتے ہیں ۔جہاں عام طور پر شکنجبین چاٹی کی لسی جو کے ستو ‘فالسہ‘املی آلوبخارہ‘ انجبار‘ الائچی‘ صندل اور بادام وغیرہ کے شربت فروخت ہوتے ہیں۔
اگر چہ بازار میں فروخت کئے جانے والے یہ عوامی مشروبات نہ صرف لوگوں کی ایک کثیر تعداد کے روزگار کا ذریعہ ہیں ۔بلکہ بے شمار لوگ ان سے اپنی پیاس بجھاتے ہیں لیکن ان کی تیاری سے لے کر گاہک تک پہنچنے کے عمل میں صفائی ستھرائی کا فقدان ہو تا ہے۔
ان تمام شربتوں کی تیاری میں بنیادی جزو پانی ہے جو بہر حال صاف اور بلا ہوا نہیں ہو تا اور پیٹ کی کئی بیماریاں پیدا کرنے کا پیش خیمہ بن سکتا ہے مشلأٴ استعمال شدہ گلاس باربارایک ہی بالٹی مین دھوئے جاتے ہیں ۔ اورگاہکوں کو پیش کر دئیے جاتے ہیں ۔
جو بالحضوص ہپاٹائٹس جیسی خطر ناک بیماری پھیلانے کا باعث بنتے ہیں۔تو کیوں نہ موسمی پھلوں سے انتہائی خوش ذائقہ اور خالص مشروب گھر پر ہی تیار کئے جائیں۔
شربت صندل:
اسے صندل کے درخت کی لکڑی کے برادے سے بنایا جاتا ہے ۔
چونکہ صندل کا مزاج سرداور خشک ہوتاہے اس لئے یہ دل اور دماغ کو تازگی بخشتا ہے ۔معد ہ اور جگر کو طاقت دینے کے علاوہ خون بھی صاف کرتا ہے۔

اشیاء مقدار
سفید صندل کا برادہ 70 گرام
روح کیوڑہ ایک چھوٹی شیشی
چینی 50گرام
گلاب کا عرق 750گرام
ترکیب:
سب سے پہلے صندل کا برادہ اچھی طرح صاف کر کے گلاب کے عرق میں ڈال دیں اور24 گھنٹے تک بھگو دیں ۔

اب انہیں کسی دیگچی میں ڈال کر چولہے پر پکنے کے لئے رکھ دیں۔جب عرق گلاب خشک ہونے کے بعد آدھا رہ جائے تو دیگچی کو چوہلے سے اتار لیں اور کسی کپڑے میں چھان کر اس میں چینی شامل کردیں۔اب دوبارہ اس محلول کوہلکی آنچ پر رکھ کر اس قدر پکائیں کہ ایک تار ہو جائے۔
اب چولہے سے اتارکر ٹھنڈاکرنے کے بعد اس میں روح کیوڑہ ڈال کر پانچ منٹ تک پڑارہنے دیں ۔ (آپ چاہیں تو روح کیوڑہ شامل نہ کریں)۔اس کے بعد شیشے یا چینی کی بوتل کو گرم پانی سے اچھی طرح صاف کرنے کے بعد تیار شدہ شربت ڈال کر ڈھکن اچھی طرح بند کردیں ۔
صندل کا عمدہ اور خالص شربت تیار ہے جو نہ صرف گرمی دور کرتا ہے بلکہ خون کو بھی صاف کرتا ہے۔
املی اور خشک آلو بخارے کا شربت
موسم گرما میں آلو بخارہ قدرت کا خاص تحفہ ہے۔یہ ایک فرحت بخش اور قبض کشاپھل ہے جس کا رنگ سیاہی مائل سرخ یا زرد کا ہوتا ہے ۔
جبکہ پختہ پھل کا ذائقہ شریں اور کچاترش ہو تا ہے ۔سخت گرمی کے موسم میں آلو بخارہ پیاس میں تسکین دیتا ہے۔ چونکہ یہ خون کے جوش کو کم کرتا ہے اس لئے ہائی بلڈپریشر میں مبتلا افراد کے لیے خاصا مفید ہے۔شوگر کے مریض بھی ترش آلو بخارہ استعمال کر سکتے ہیں ۔
تازہ آلو بخارے کا چھلکا اتارنے کے بعد اس کی گٹھلی نکال کر پانی شامل کر سکتے بلینڈ رکے ذریعے بہ آسانی شربت تیار کیا جا سکتا ہے۔
اشیاء مقدار
آلو بخارہ 250گرام
املی 250گرام
چینی 1گرام
ترکیب:
خشک سنہری املی اور میٹھے خشک آلو بخارے رات کو بھگوکر رکھ دیں۔
پانی اتنا ہو کہ دونوں اجزاء اچھی طرح بھیگ جائیں۔صبح املی کے بیج اور آلو بخارے کی گٹھلیاں نکال دیں۔پھر تقریبأٴ ایک کلوگرام چینی ملا کر اتنا پکائیں کہ گاڑھا ساشربت بن جائے۔شربت میں آئس کیوبزیا ٹھنڈا ہانی شامل کر کے پیا جا سکتا ہے۔
(املی کو چھاننے کے بعد ہی چینی ملائیں تا کہ شربت صاف ستھرابنے) ۔حاملہ خواتین سخت گرمی قے اور سردرسے بچنے کے لیے آلو بخارے کا استعمال کریں۔آلو بخارہ کا شربت بنانے کے لیے5 سے6 آلوبخارے رات کو پانی کے گلاس میں بھگو دیں۔صبح تھوڑی سی چینی اور نمک ملا کر آبخارے مسل دیں اور کٹی ہوئی برف ڈال کر استعمال کریں۔

شربت انار:
انار جنت کے پھلوں میں سے ہے اور اس کا ذکر قرآن پاک مین بھی ہے ۔چونکہ یہ موسمی ہے اور خاص مدت کے بعد ختم ہو جاتا ہے اسی لیے اس کا شربت بنا کر پورا سال اس کے طبی فوائد سے استفادہ کیا جاتا ہے۔
انار میں ہیمو گلوبن(Hemoglobin) کی کافی مقدار پا ئی جاتی ہے یہی وجہ ہے کہ یہ بہت زیادہ شفاف خون پیدا کرنے کا ذریعہ بنتا ہے۔اس کے علاوہ جگر تلی اور پتے کے امراض میں بھی یہ بہترین نتائج کا حامل پھل ہے۔یہ خون میں گرمی کے باعث ہو نے والی خارش کو بھی ختم کرتا ہے۔
گرمی کی شدت سے پیداہو نے والی پیاس کو تسکین دینے کے علاہ گھبراہت اور بے چینی کو ختم کرتا ہے۔
اشیاء مقدار
انار کارس 1 کلوگرام
چینی 150گرام
ترکیب:
انار شریں یعنی میٹھے سرک اناروں کے دانے لے کر ان اکاایک کلو گرام رس نکال پھرا سے دیگچی میں ڈال کر چولہے پر رکھ دیں اور اتنا جوش دیں کہ صرف ایک پاؤ گاڑ ھا رس باقی رہ جائے ۔
بعد میں چینی شامل کر کے قوام جیسا شر بت تیار کرنے کے بعد پانی اور برف ڈال کر خوش ذائقہ اور غذائیت سے بھر پور شربت انار سے لطف انوزہوں۔
شربت فالسہ:
فالسہ خواتین اور بچے زیادہ پسند کرتے ہیں ۔فالسہ دل جگر اور معدے کو طاقت دیتا ہے ۔
غیر ضروری جسمانی حدت کو ختم کرتا ہے بلکہ شوگر کے مریضوں کے لیے اللہ کی بہت بڑی نعمت ہے۔تازہ فالسہ یا اس سے تیار کردہ خالص فالسہ شربت پیاس بجھانے کے ساتھ ساتھ گھبراہٹ دور کرتا ہے۔
اشیاء مقدار
فالسہ 250 گرام
چینی 250گرام
دہی 250 گرام
لیموں(پتی) ایک چھٹانک
نمک حسب ضرورت
ترکیب:
اعلیٰ قسم کا تازہ فالسہ لیں اور صاف کرنے کے بعد ایک گھنٹہ پا نی میں بھگوئے رکھیں۔
اس کے بعد فالسے مین چینی ‘دہی‘ایک لیموں کارس اور تھوڑا سا نمک ملاکر بلینڈ مین چند منٹ کے لئے خوب مکس کر کے کسی صاف کپڑے سے چھان لیں۔

More From Features - مزید خصوصیات