Chicken Pakora Recipe In Urdu

چکن پکوڑا بنانے کی ترکیب

Chicken Pakora Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

15 منٹ

پکانے کا وقت

25 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

4 افراد

Ingredients - اجزاء

1 مرغی کا گوشت(بغیر ہڈی کے) ایک کلو
2 آئل تلنے کے لئے حسب ضرورت
3 سرخ مرچ دو چمچ یا حسب ذائقہ
4 دھنیا پاؤڈر ایک چمچ
5 ہلدی آدھا چمچ
6 سفید مرچ(پسی ہوئی) آدھا چمچ
7 پیاز درمیانی سائز کی ایک
8 نمک حسب ذائقہ
9 ادرک لہسن کا پیسٹ دو کھانے کے چمچ
10 پانی دو کپ
11 بیسن دو کپ
12 خشک دھنیا دو بڑے چمچ

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1گوشت کو اچھی طرح دھولیں۔دیگچی میں دوکھانے کے چمچ آئل ڈال کر گرم کریں اور باریک کٹی ہوئی پیاز ڈال دیں۔جب پیاز گلابی ہو جائے تو ادرک‘لہسن کا پیسٹ ڈال کر بھونیں۔
  2. 2 اس کے بعد نمک‘سرخ مرچ‘ہلدی‘سفیدمرچ اور دھنیا پاؤڈر ڈال کر اچھی طرح پکائیں۔جب مصالحہ آئل چھوڑ دے تو گوشت ڈال کر 5سے7منٹ تک ہلائیں۔
  3. 3 اب اس میں دو کپ پانی ڈال کر دیگچی کو ڈھک دیں جب تک پانی خشک نہ ہو جائے۔پانی خشک ہونے پر چکن تیار ہو جائے گا۔
  4. 4 پکوڑے بنانے کے لئے بیسن تیار کریں اس میں آدھا چمچ نمک‘آدھا چمچ ہلدی‘لال مرچ آدھا چمچ اور خشک دھنیا اور پانی ڈال کر پیسٹ بنائیں۔
  5. 5 اب چکن کے ٹکڑوں کو باری باری بیسن میں ڈیپ کر کے تل لیں اور گولڈن ہونے پر نکال کر گرما گرم شروع کریں۔

(442) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Chicken Samosa, Chicken Rolls, Chicken Pakora - مزید چکن سموسے، رول، پکوڑے

Urdu cooking recipe of Chicken Pakora, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Chicken Pakora is a Chicken Samosa, Chicken Rolls, Chicken Pakora, and listed in the chicken Samosay, roll and pakora. its preparation time is only 15 minutes and it's making time is just 25 minutes and it serves upto 4 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.