Chicken Paneer Chaman Recipe In Urdu - Recipe No. 6519

Chicken Paneer Chaman Urdu recipe is available at UrduPoint. Chicken Paneer Chaman is a famous dish in this region. You can read here Chicken Paneer Chaman recipe in Urdu and English. We will tell you in detail what ingredients you need for Chicken Paneer Chaman. You can know the complete method to make Chicken Paneer Chaman on this page. We will also tell you how long it will take to make Chicken Paneer Chaman. Read the recipe, ingredients, and everything related to Chicken Paneer Chaman below.

چکن پنیر چمن بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 6519

Chicken Paneer Chaman Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

20 منٹ

پکانے کا وقت

50 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

5 افراد

Ingredients - اجزاء

1 چکن آدھا کلو

2 کاٹج چیز ایک پیالی

3 نمک حسب ذائقہ

4 ادرک دو انچ کا ٹکڑا

5 لہسن کے جوئے چار سے چھ عدد

6 پیاز دو عدد

7 شملہ مرچ ایک عدد درمیانی

8 پسی ہوئی ہری مرچ ایک چائے کا چمچ

9 پسی ہوئی کالی مرچ ایک چائے کا چمچ

10 دہی آدھی پیالی

11 فریش کریم آدھی پیالی

12 دودھ ایک پیالی

13 کارن فلار حسب ضرورت

14 مارجرین یا مکھن دو کھانے کے چمچ

15 کوکنگ آئل چار کھانے کے چمچ

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1چکن کی چوکور بوٹیوں کو دھو کر خشک کرلیں ،ادرک کے ٹکڑے کو باریک کاٹ کر رکھ لیں۔
  2. 2 دو کھانے کے چمچ کوکنگ آئل میں نمک، ہری مرچ، کالی مرچ اور دو کھانے کے چمچ دہی ملائیں اور اس مکسچر سے چکن کی بوٹیوں کو میرینیٹ کرکے رکھ لیں۔
  3. 3 ایک پیاز اور شملہ مرچ(مختلف رنگوں کی) کی لمبائی میں سلائسز کاٹ کر مارجرین یا مکھن میں ہلکا سا نرم ہونے تک فرائی کرکے نکال لیں۔ پھر اسی پین میں پیاز اور لہسن کو ہلکا سنہری فرائی کرکے بلینڈر میں بلینڈ کرلیں۔
  4. 4 کاٹج چیز کے چوکور ٹکڑے کرکے اس پر نمک ،کالی مرچ اور کارن فلار چھڑک کر کوکنگ آئل میں سنہری فرائی کرکے نکال لیں۔
  5. 5 میرینیٹ کی ہوئی چکن کی بوٹیوں کو کوکنگ آئل میں سنہری فرائی کرلیں ،پھر اس میں دودھ شامل کرکے آٹھ سے دس منٹ درمیانی آنچ پر پکائیں ۔پیاز کا مکسچر ڈال کر تیل علیحدہ ہونے تک بھونیں۔
  6. 6 پھر فرائی کی ہوئی پیاز اور شملہ مرچ ڈالیں ۔دہی اور کریم کو ملا کر اس میں شامل کریں اور آخر میں کاٹج چیز ڈال کر باریک کٹی ہوئی ادرک چھڑکیں اور دس سے بارہ منٹ کے لئے دم پر رکھ دیں۔

(3737) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Pakistani Chicken

Urdu cooking recipe of Chicken Paneer Chaman, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Chicken Paneer Chaman is a Pakistani Chicken, and listed in the pakistani murgh. its preparation time is only 20 minutes and it's making time is just 50 minutes and it serves upto 5 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.