Dam Chicken Recipe In Urdu

دم چکن بنانے کی ترکیب

Dam Chicken Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

15 منٹ

پکانے کا وقت

40 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

4 افراد

Ingredients - اجزاء

1 چکن آدھا کلو
2 نمک حسب ذائقہ
3 ادرک لہسن پسا ہوا ایک چائے کا چمچ
4 پیاز ایک عدد
5 کٹی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ
6 کٹی ہوئی کالی مرچ ایک چائے کا چمچ
7 سویا ساس ایک کھانے کا چمچ
8 ہری پیاز دو عدد
9 ہری مرچیں تین سے چار عدد
10 ہرا دھنیا آدھی گٹھی
11 کارن فلار دو کھانے کے چمچ
12 کوکنگ آئل حسب ضرورت

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1پیاز کو باریک کاٹ کر رکھ لیں،ہرا دھنیا،ہری مرچیں اور ہری پیاز کو چوپ کرلیں۔چکن کو دھو کر رکھ لیں۔
  2. 2 پھر چکن میں نمک،ادرک لہسن،لال مرچ،کالی مرچ،باریک کٹی ہوئی پیاز اور سویا ساس ڈال کر اچھی طرح ملا لیں۔
  3. 3 کوئلے کے ایک ٹکڑے کو چولہے پر دہکالیں اور میرینیٹ کئے ہوئے چکن کے درمیان میں رکھ دیں۔کوئلے کے اوپر ایک کھانے کا چمچ کوکنگ آئل ڈال کر ڈھک دیں۔
  4. 4 پانچ سے سات منٹ بعد کوئلہ نکال کر چکن کو اچھی طرح ملا لیں اور درمیانی آنچ پر پکنے رکھ دیں۔
  5. 5 جب چکن گلنے پر آجائے تو اس میں باریک کٹا ہوا ہرا دھنیا،ہری مرچیں اور ہری پیاز ڈال کر اچھی طرح ملائیں۔
  6. 6 پھر فرائنگ پین میں کوکنگ آئل کو درمیانی آنچ پر گرم کرکے چکن پر ڈالیں اور ہلکی آنچ پر پانچ سے سات منٹ کے لئے دم پر رکھ دیں۔

(434) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Peshawari Chicken, Dum Pukht Chicken, Shinwari Chicken - مزید پشاوری چکن، دم پخت چکن اور شنوارئی چکن

Urdu cooking recipe of Dam Chicken, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Dam Chicken is a Peshawari Chicken, Dum Pukht Chicken, Shinwari Chicken, and listed in the dumpukht chicken, Shinwari Chicken Karahi, peshawari Karahi. its preparation time is only 15 minutes and it's making time is just 40 minutes and it serves upto 4 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.