Hot And Sour Soup Recipe In Urdu

ہاٹ اینڈ سار سوپ بنانے کی ترکیب

Hot And Sour Soup Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

15 منٹ

پکانے کا وقت

40 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

4 افراد

Ingredients - اجزاء

1 چکن بون لیس 6یا8درمیانہ سائز کی بوٹیاں
2 جھینگے 10یا12عدد
3 لہسن پاؤڈر آدھا چائے کا چمچہ
4 سفید مرچ آدھا چائے کا چمچہ
5 چینی آدھا چائے کا چمچہ
6 چائنیز نمک ایک چائے کا چمچہ
7 ہری مرچ 4عددباریک کٹی ہوئی
8 گاجر ایک عدد باریک کٹی ہوئی
9 ہری پیا ز ایک عدد درمیانی سائز کی باریک کٹی ہوئی
10 بندگوبھی باریک کٹی ہوئی آدھا کپ
11 انڈے 2عدد
12 سرکہ 4کھانے کے چمچ
13 سویا ساس 4کھانے کے چمچ
14 چلی سا س 4کھانے کے چمچ
15 کارن فلار 5کھانے کے چمچ
16 کوکنگ آئل 3کھانے کے چمچ
17 نمک آدھا چائے کا چمچہ یا حسب ضرورت

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1چکن کو دھو کر 3گلاس پانی،ایک چٹکی نمک ڈال کر چڑھادیں ،جب پانی آدھا رہ جائے تو یخنی چھان کر الگ کرکے ہڈیاں نکال کر گوشت کا باریک ریشہ کرلیں،جھینگے باریک کاٹ لیں اور دھو کر اتنی دیر پکائیں کہ جھینگے کاپانی خشک ہو جائے ،خیال رہے جھینگے پکاتے ہوئے ایک چمچہ آئل ڈالیں۔
  2. 2 اب باقی آئل گرم کرکے اس میں ہری مرچ ،بند گوبھی،گاجر ،ہری پیاز ڈال کر 5منٹ فرائی کرکے ریشہ کی ہوئی چکن اور جھینگے ڈالیں اور مزید 2منٹ فرائی کرکے یخنی ڈال دیں۔
  3. 3 کارن فلار کو پانی میں3گھول کر آہستہ آہستہ یخنی میں ڈالتے جائیں اور چمچہ بھی چلاتی جائیں،اب پھینٹا ہوا انڈا بھی شامل کردیں اور چمچہ چلاتے جائیں،جب سب اچھی طرح مکس ہو جائے تو آخر میں سرکہ،چلی ساس اور سویا ساس شامل کرلیں۔

(687) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Hot And Sour Soup - مزید ہاٹ اینڈ سار سوپ

Urdu cooking recipe of Hot And Sour Soup, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Hot And Sour Soup is a Hot And Sour Soup, and listed in the Hot and sour soup. its preparation time is only 15 minutes and it's making time is just 40 minutes and it serves upto 4 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.