Lebnani Chicken Recipe In Urdu

لبنانی چکن بنانے کی ترکیب

Lebnani Chicken Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

25 منٹ

پکانے کا وقت

45 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

6 افراد

Ingredients - اجزاء

1 ثابت چکن ڈیڑھ کلو
2 نمک حسب ذائقہ
3 ادرک لہسن پسا ہوا دو کھانے کے چمچ
4 سفید مرچ پسی ہوئی ایک چائے کا چمچ
5 پیپریکا پاؤڈر ایک کھانے کا چمچ
6 لیموں کا رس ایک چوتھائی پیالی
7 زیتون آدھی پیالی
8 کوکنگ آئل ایک چوتھائی پیالی

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1چکن کو اچھی طرح صاف کرکے دھولیں اور اسے دس سے پندرہ منٹ کے لئے فریزر میں رکھ دیں۔
  2. 2 تھوڑی سی سخت ہونے پر چکن کو فریزر سے نکالیں اور دونوں طرف گہرے کٹ لگالیں۔
  3. 3 بڑے پیالے میں نمک،ادرک لہسن،سفید مرچ،پیپریکا،لیموں کا رس اور کوکنگ آئل ڈال کر اچھی طرح ملائیں اور اس سے چکن کو میرینیٹ کر دیں۔
  4. 4 چکن کو میرینیشن میں کم از کم دو سے تین گھنٹے یا زیادہ سے زیادہ رات بھر کے لئے رکھ دیں۔
  5. 5 اوون کو پندرہ سے بیس منٹ کے لئے 200Cپر گرم کرلیں اور بیکنگ ٹرے کو چکنا کرکے اس میں چکن کو میرینیشن سے نکال کر رکھ دیں۔
  6. 6 پچاس سے ساٹھ منٹ اس چکن کو بیک کرنا ہے، جس میں ہر پندرہ منٹ کے بعد چکن کے اوپر میرینیشن ڈالتے رہیں۔
  7. 7 اوون سے نکالنے سے پانچ منٹ پہلے بیکنگ ٹرے میں چکن کے ساتھ زیتون بھی رکھ دیں۔

(784) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Lebanese Food - مزید لبنانی کھانے

Urdu cooking recipe of Lebnani Chicken, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Lebnani Chicken is a Lebanese Food, and listed in the Labnani food. its preparation time is only 25 minutes and it's making time is just 45 minutes and it serves upto 6 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.