Pastitsio Recipe In Urdu - Recipe No. 6979

پیسٹیٹسیو بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 6979

Pastitsio Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

30 منٹ

پکانے کا وقت

25 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

7 افراد

Ingredients - اجزاء

1 قیمہ آدھا کلو
2 میکرونی 150 گرام
3 نمک حسب ذائقہ
4 ادرک کچلا ہوا ایک کھانے کا چمچ
5 پیاز دو عدد درمیانی
6 ٹماٹر دو عدد درمیانے
7 کالی مرچ گدری پسی ہوئی ایک چائے کا چمچ
8 کُٹی ہوئی لال مرچ حسب پسند
9 چیڈر چیز دو پیالی
10 انڈے پانچ عدد
11 ڈبل روٹی کا چورا آدھی پیالی
12 میدہ آدھی پیالی
13 دودھ دو پیالی
14 پارسلے ایک چائے کا چمچ
15 مارجرین یا مکھن دو کھانے کے چمچ
16 کوکنگ آئل چار کھانے کے چمچ

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1قیمے کو صاف دھو کر رکھ لیں،چیز کو دس سے پندرہ منٹ فریزر میں رکھ کر کش کر لیں۔
  2. 2 پین میں کوکنگ آئل میں باریک کٹی ہوئی پیاز کو سنہری فرائی کریں اور اس میں ادرک،نمک،کالی مرچ،ٹماٹر اور قیمہ ڈال کر درمیانی آنچ پر ڈھک دیں۔
  3. 3 جب قیمے کا اپنا پانی خشک ہو جائے تو اچھی طرح بھون کر چولہے سے اُتار لیں اور ایک انڈا ڈال کر اچھی طرح ملا لیں۔
  4. 4 میکرونی کو نمک ملے پانی میں اُبال کر چھان لیں اور پیالے میں ڈال کر اس میں دو انڈے اور ایک پیالی کش کیا ہوا چیز ڈال کر اچھی طرح ملا لیں۔
  5. 5 شیشے کی اوون پروف ڈش میں میکرونی کے مکسچر کو پھیلا کر لگائیں،پھر اس پر بھنا ہوا قیمہ ڈالیں۔
  6. 6 علیحدہ پین میں مارجرین یا مکھن کے ساتھ میدہ ڈال کر بھونیں اور خوشبو آنے پر اس میں دودھ شامل کریں اور لکڑی کا چمچ چلاتے ہوئے گاڑھا ہونے تک پکائیں۔
  7. 7 چولہے سے اُتارتے ہوئے کش کیا ہوا چیز ملا لیں،ہلکا سا ٹھنڈا ہو جائے تو باریک کٹا ہوا پارسلے اور دو انڈوں کی زردیاں پھینٹ کر ملا لیں۔
  8. 8 تیار کئے ہوئے ساس کو قیمے کے اوپر پھیلا کر ڈالیں اور کُٹی ہوئی لال مرچ اور ڈبل روٹی کا چورا چھڑک کر بیک کرنے رکھ دیں۔
  9. 9 پہلے سے گرم کئے ہوئے اوون میں 180C پر اتنی دیر بیک کریں کہ اوپر سے سنہرا ہو جائے۔
  10. 10 اوون سے نکال کر گرم گرم پیسٹیٹسیو کو چلی گارلک ساس کے ساتھ شروع کریں۔

(707) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Oven Food - مزید اوون کے پکوان

Urdu cooking recipe of Pastitsio, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Pastitsio is a Oven Food, and listed in the oven food. its preparation time is only 30 minutes and it's making time is just 25 minutes and it serves upto 7 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.