Schezwan Fried Rice Recipe In Urdu - Recipe No. 6633

شیزوان فرائیڈ رائس بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 6633

Schezwan Fried Rice Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

15 منٹ

پکانے کا وقت

45 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

5 افراد

Ingredients - اجزاء

1 چکن(بغیر ہڈی کی بوٹیاں) 250گرام
2 چاول آدھا کلو
3 نمک حسب ذائقہ
4 ادرک لہسن پسا ہوا ایک چائے کا چمچ
5 لہسن کے جوئے دس سے بارہ عدد
6 کشمیری مرچیں تین سے چار عدد
7 پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ
8 بندگوبھی ایک پیالی(باریک کٹی ہوئی)
9 گاجر آدھی پیالی(باریک کٹی ہوئے)
10 ہری پیاز آدھی پیالی(باریک کٹی ہوئی)
11 میدہ ایک کھانے کا چمچ
12 کارن فلار ایک کھانے کا چمچ
13 لیمن فوڈ کلر ایک چٹکی
14 سرکہ دو کھانے کے چمچ
15 سویا ساس دو کھانے کے چمچ
16 کوکنگ آئل حسب ضرورت

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1چکن کی بوٹیوں کو صاف دھو کر چھلنی میں رکھ کر خشک کرلیں پھر انھیں نمک،ادرک لہسن اور لال مرچ سے میرینیٹ کرکے رکھ دیں۔پھر کارن فلار اور میدے میں فوڈ کلر شامل کرکے چکن کو اس میں رول کر لیں۔
  2. 2 نان اسٹک فرائنگ پین میں ایک سے دو کھانے کے چمچ کوکنگ آئل میں چکن کو تیز آنچ پر فرائی کریں پھر ڈھک کر درمیانی آنچ پر چار سے پانچ منٹ پکا کر چولہے سے اتار لیں۔
  3. 3 شیزوان ساس بنانے کے لئے کشمیری مرچوں کو کاٹ کر ایک پیالی پانی میں ابال لیں اور ٹھنڈی کرکے لہسن کے جوؤں کے ساتھ بلینڈر میں پیس کر اس میں نمک شامل کر دیں۔
  4. 4 باریک کٹی ہوئی بندگوبھی،ہری پیاز،گاجر اور شملہ مرچ کو ایک کھانے کا چمچ کوکنگ آئل میں تیز آنچ پر فرائی کریں۔
  5. 5 پھر اس میں فرائی کی ہوئی چکن اور حسب پسند شیزوان ساس ڈال کر ملائیں اور آخر میں اس میں(پہلے سے ابال کر رکھے ہوئے)چاول ڈال کر ملائیں،اور اچھی طرح گرم ہونے پر چولہے سے اتار لیں۔

(416) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Biryani And Rice - مزید بریانی اور چاول ڈشز

Urdu cooking recipe of Schezwan Fried Rice, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Schezwan Fried Rice is a Biryani And Rice, and listed in the Biryani, Rice, chawal. its preparation time is only 15 minutes and it's making time is just 45 minutes and it serves upto 5 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.