Chicken Ball With Fried Rice Recipe In Urdu

چکن بال ودھ فرائیڈ رائس بنانے کی ترکیب

Urdu cooking recipe of Chicken Ball With Fried Rice, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Chicken Ball With Fried Rice is a Biryani And Rice, and listed in the Biryani, Rice, chawal. its preparation time is only 20 minutes and it's making time is just 6 minutes and it serves upto 4 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.
Chicken Ball With Fried Rice Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

20 منٹ

پکانے کا وقت

6 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

4 افراد

Ingredients - اجزاء

1 چکن قیمہ 250 گرام
2 گارلک پاؤڈر 1/2 چائے کا چمچہ
3 جنجر پاؤڈر 1 چٹکی
4 چائینز نمک 1/2 چائے کا چمچہ
5 سفید مرچ پاؤڈر 1/2 چائے کا چمچہ
6 سیاہ مرچ پاؤڈر 1/2 چائے کا چمچہ
7 نمک حسب ذائقہ
8 میدہ 1 کھانے کا چمچہ
9 پیاز 1 عدد (باریک پیس کر نچوڑ لیں)
10 ٹماٹو پیسٹ 1 کھانے کا چمچہ
11 یخنی 1 کپ
12 سویا سوس 1 کھانے کا چمچہ
13 چلی سوس 1 کھانے کا چمچہ
14 کارن فلور 1 کھانے کا چمچہ (1/4 کپ پانی میں گھول لیں)
15 لہسن پیسٹ 1/4 چائے کا چمچہ
16 کٹی لال مرچیں 1/2 چائے کا چمچہ
17 تیل حسب ذائقہ
فرائیڈ رائس کے لیے:
1 چاول (اُبلے ہوئے) 2 کپ
2 لہسن پیسٹ 1/2 کپ
3 ہری مرچیں 2 عدد
4 ہری پیاز (چوپ کی ہوئی) 1/2 کپ
5 شملہ مرچ 1 عدد (بیچ نکال کرچوپ کرلیں)
6 مکھن 2 کھانے کے چمچے
7 تیل حسب ضرورت
8 نمک سیاہ مرچ پاؤڈر حسب ذائقہ

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1چکن بالز بنانے کے لئے قیمے کو دھو کر پیالی میں ڈالیں
  2. 2 ہاتھ سے دبا کر خوب اچھی طرح نچوڑ کر خشک کرلیں
  3. 3 اس میں گارلک پاؤڈر، جنجر پاؤڈر، نمک، چائینز نمک، سفید مرچ پاؤڈر، سیاہ مرچ پاؤڈر، چوپ کی ہوئی پیاز اور میدہ ڈال کر مکس کرکے بالز بنالیں
  4. 4 گرم تیل میں درمیانی آنچ پر فرائی کرکے نکال کر پلیٹ میں رکھ لیں
  5. 5 سوس پین میں 1 کھانے کا چمچہ تیل گرم کریں
  6. 6 اس میں لہسن پیسٹ، ٹماٹوپیسٹ، سویا سوس، چلی سوس، نمک اور کٹی لال مرچیں ڈال کر 1 منٹ تک فرائی کریں
  7. 7 اس میں یخنی اور فرائی کی ہوئی بالز ڈال کر اُبال آنے تک پکائیں
  8. 8 اس کے بعد اس میں پانی میں حل کیا ہوا کارن فلور ڈال کر آمیزے کے گاڑھا ہونے تک پکائیں
  9. 9 فرائیڈ رائس بنانے کے لیے سوس پین میں تیل گرم کریں
  10. 10 اس میں لہسن پیسٹ اور ہری مرچیں ڈال
  11. 11 اس میں شملہ مرچیں ہری پیاز، چاول، چلی سوس، سویا سوس، نمک اور سیاہ مرچ پاؤڈر ڈال کر اسٹرفرائی کریں
  12. 12 آخر میں مکھن ڈال کر دم پر رکھ دیں
  13. 13 سرونگ ڈش میں فرائیڈ رائس نکالیں
  14. 14 اس میں تیار کی ہوئی چکن بالز ڈالیں اور گرم گرم سرو کریں

متعلقہ پکوان

(4308) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Biryani And Rice - مزید بریانی اور چاول ڈشز

More Recipes - مزید تراکیب