Chicken Paneer Chaman Tips in Urdu - Chicken Paneer Chaman Totkay - Tip No. 6519

Urdu Totkay Chicken Paneer Chaman چکن پنیر چمن (Tip No. 6519) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Pakistani Murgh in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Chicken Paneer Chaman Recipe In Urdu

چکن پنیر چمن کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 6519

چکن کی چوکور بوٹیوں کو دھو کر خشک کرلیں ،ادرک کے ٹکڑے کو باریک کاٹ کر رکھ لیں۔
دو کھانے کے چمچ کوکنگ آئل میں نمک، ہری مرچ، کالی مرچ اور دو کھانے کے چمچ دہی ملائیں اور اس مکسچر سے چکن کی بوٹیوں کو میرینیٹ کرکے رکھ لیں۔
ایک پیاز اور شملہ مرچ(مختلف رنگوں کی) کی لمبائی میں سلائسز کاٹ کر مارجرین یا مکھن میں ہلکا سا نرم ہونے تک فرائی کرکے نکال لیں۔ پھر اسی پین میں پیاز اور لہسن کو ہلکا سنہری فرائی کرکے بلینڈر میں بلینڈ کرلیں۔
کاٹج چیز کے چوکور ٹکڑے کرکے اس پر نمک ،کالی مرچ اور کارن فلار چھڑک کر کوکنگ آئل میں سنہری فرائی کرکے نکال لیں۔
میرینیٹ کی ہوئی چکن کی بوٹیوں کو کوکنگ آئل میں سنہری فرائی کرلیں ،پھر اس میں دودھ شامل کرکے آٹھ سے دس منٹ درمیانی آنچ پر پکائیں ۔پیاز کا مکسچر ڈال کر تیل علیحدہ ہونے تک بھونیں۔
پھر فرائی کی ہوئی پیاز اور شملہ مرچ ڈالیں ۔دہی اور کریم کو ملا کر اس میں شامل کریں اور آخر میں کاٹج چیز ڈال کر باریک کٹی ہوئی ادرک چھڑکیں اور دس سے بارہ منٹ کے لئے دم پر رکھ دیں۔

More From Pakistani Murgh