Hot And Sour Soup Tips in Urdu - Hot And Sour Soup Totkay - Tip No. 6397

Urdu Totkay Hot And Sour Soup ہاٹ اینڈ سار سوپ (Tip No. 6397) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Hot And Sour Soup in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Hot And Sour Soup Recipe In Urdu

ہاٹ اینڈ سار سوپ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 6397

چکن کو دھو کر 3گلاس پانی،ایک چٹکی نمک ڈال کر چڑھادیں ،جب پانی آدھا رہ جائے تو یخنی چھان کر الگ کرکے ہڈیاں نکال کر گوشت کا باریک ریشہ کرلیں،جھینگے باریک کاٹ لیں اور دھو کر اتنی دیر پکائیں کہ جھینگے کاپانی خشک ہو جائے ،خیال رہے جھینگے پکاتے ہوئے ایک چمچہ آئل ڈالیں۔
اب باقی آئل گرم کرکے اس میں ہری مرچ ،بند گوبھی،گاجر ،ہری پیاز ڈال کر 5منٹ فرائی کرکے ریشہ کی ہوئی چکن اور جھینگے ڈالیں اور مزید 2منٹ فرائی کرکے یخنی ڈال دیں۔
کارن فلار کو پانی میں3گھول کر آہستہ آہستہ یخنی میں ڈالتے جائیں اور چمچہ بھی چلاتی جائیں،اب پھینٹا ہوا انڈا بھی شامل کردیں اور چمچہ چلاتے جائیں،جب سب اچھی طرح مکس ہو جائے تو آخر میں سرکہ،چلی ساس اور سویا ساس شامل کرلیں۔

More From Hot And Sour Soup