Hot And Sour Soup Tips in Urdu - Hot And Sour Soup Totkay - Tip No. 7329

Urdu Totkay Hot And Sour Soup ہاٹ اینڈ سار سوپ (Tip No. 7329) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Hot And Sour Soup in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Hot And Sour Soup Recipe In Urdu

ہاٹ اینڈ سار سوپ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 7329

سوپ بنانے کی تیاری میں سب سے اہم مرحلہ مرغی کی یخنی بنانے کا مرحلہ ہے۔یخنی 5 گھنٹوں میں تیار ہو گی۔
اس کے لئے ایک برتن میں 60 کپ پانی ڈالیں اور ہڈیاں ڈال کر یخنی تیار کرنے کے لئے رکھ دیں۔5 گھنٹے تک پکنے دیں۔
اس کے بعد ہڈیاں الگ کر کے یخنی چھان لیں۔
اس میں نمک‘چائنیز نمک‘چینی‘چلی سوس‘سفید مرچ پاؤڈر اور سرکہ ڈال کر 10-15 منٹ تک پکائیں۔
ایک پیالے میں کارن فلور میں پانی شامل کر کے اسے اچھی طرح گھول لیں۔
اس کو یخنی میں شامل کر کے اچھی طرح مکس کر لیں۔
کچھ دیر بعد مشروم‘گاجر‘بند گوبھی‘مرغی‘جھینگے اور پھینٹے ہوئے انڈے آہستہ آہستہ سوپ میں شامل کر دیں اور مزید 10-15 منٹ تک پکائیں۔
لیموں میں نارنجی یا سرخ رنگ ملا کر اسے سوپ میں شامل کر کے چمچہ چلائیں اور چولہا بجھا دیں۔
مزیدار ہاٹ اینڈ ساور سوپ تیار ہے سرونگ باؤل میں نکالیں بند گوبھی اور ہری پیاز کے سلائسز سے گارنش کر کے چلی گارلک سوس کے ساتھ گرم گرم شروع کریں۔

More From Hot And Sour Soup