Orange Marmalade Tips in Urdu - Orange Marmalade Totkay - Tip No. 7281

Urdu Totkay Orange Marmalade اورنج مارملیڈ (Tip No. 7281) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Jam And Marmalade in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Orange Marmalade Recipe In Urdu

اورنج مارملیڈ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 7281

تازہ کینو لے کر ان کا رس نکال لیں اور چھلکوں کے اندر کا سفید حصہ احتیاط سے صاف کر لیں تاکہ چھلکے ٹوٹنے نہ پائیں۔
پھر ان کو باریک باریک کاٹ لیں اور حسب پسند دو یا تین کھانے کے چمچ چھلکے لے کر اُبلتے ہوئے پانی میں دو سے تین منٹ اُبال کر چھان لیں تاکہ ان کی کڑواہٹ نکل جائے۔
کینو کے رس میں چینی ڈال کر اچھی طرح ملا لیں اور اسے صاف پین میں ہلکی آنچ پر پکنے رکھ دیں۔
جب چپکتا ہوا شیرہ بننے پر آجائے تو جیلاٹن پاؤڈر کو ایک کھانے کے چمچ گرم پانی میں گھول کر اس میں ملا لیں۔
آخر میں کینو کے چھلکے اور فوڈ کلر ڈال کر دو سے تین منٹ پکا کر چولہے سے اُتار لیں۔
یہ مزیدار ہوم میڈ مارملیڈ ناشتے میں بچے اور بڑے دونوں ہی انجوائے کریں گے۔

More From Jam And Marmalade