Palak Mash Ki Daal Kofte Tips in Urdu - Palak Mash Ki Daal Kofte Totkay - Tip No. 6449

Urdu Totkay Palak Mash Ki Daal Kofte پالک ماش کی دال کو فتے (Tip No. 6449) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Dal Mash in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Palak Mash Ki Daal Kofte Recipe In Urdu

پالک ماش کی دال کو فتے کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 6449

کوفتے بنانے کے لئے 200گرام قیمے میں ایک چائے کا چمچ ادرک لہسن پسا ہوا،ایک پیاز،دو سے تین ہری مرچیں،دوکھانے کے چمچ ہرادھنیا اور ایک ڈبل روٹی کا سلائس ڈال کر چاپر میں پیس لیں پھر اس میں ایک انڈا اور نمک ڈال کر ملائیں اور کوفتے بنالیں۔
ماش کی دال کو آدھے گھنٹے بھگو کر ابال لیں اور ابلتے وقت اس میں نمک اور ہلدی شامل کردیں دال مکمل گل جائے(لیکن کھلی کھلی رہے)تو چولہے سے اتارلیں۔
کوکنگ آئل میں پیاز کو فرائی کریں جب پیاز ہلکی سنہری ہو جائے تو اس میں سفید زیرہ ،لہسن ادرک اور لال مرچ ڈال کر مکس کریں۔جب اچھی طرح تمام مصالحے بھن جائیں تو اس میں کٹی ہوئی دھلی ہوئی پالک ڈال دیں اور ہلکی آنچ پر پکنے رکھ دیں۔
جب پالک کا اپنا پانی خشک ہو جائے تو اس میں ابلی ہوئی دال ڈال کر مکس کریں اور تیار کئے ہوئے کوفتے ڈال کر مزید دس سے پندرہ منٹ کے لئے دم پر رکھ دیں۔

More From Dal Mash