Shahi Tukray Tips in Urdu - Shahi Tukray Totkay - Tip No. 6324

Urdu Totkay Shahi Tukray شا ہی ٹکڑے (Tip No. 6324) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Shahi Tukra And Bread Ka Tukda in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Shahi Tukray Recipe In Urdu

شا ہی ٹکڑے کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 6324

شیرہ تیارکرنے کیلئے ایک پین میں پانی ڈال کر اس میں چینی ملائیں اور گرم کریں۔
جب چینی پانی میں حل ہو جائے تو اس میں زعفران شامل کردیں۔
اب اسے اس قدر پکائیں کہ آمیزہ گاڑھا ہو جائے اور 2تار کا شیرہ بن جائے۔اب اسے فوری نیچے اتارلیں۔
ایک اور پین میں درمیانی آنچ پر دودھ ابالیں یہاں تک کہ دودھ خشک ہو کر اصل مقدار سے ایک چوتھائی رہ جائے اب اس میں الائچی پاؤڈر اور شیرہ ملائیں۔
5منٹ گاڑھا ہونے لگے تو اسے نیچے اتار کر رکھ لیں۔
سلائسز کے کنارے کاٹ کر علیحدہ کر دیں اور انہیں تکونی شکل میں کاٹ لیں۔
تمام سلائسز کو کم گھی میں فرائی کریں یہاں تک کہ یہ سنہری ہوجائیں اب ان سلائسز کو ایک منٹ کیلئے شیرے میں ڈبو دیں۔
اس کے بعد تمام سلائسز کو ایک ڈش میں سجائیں اور ان کے اوپر دودھ سے تیار کی ہوئی ربڑی انڈیل دیں۔میوہ جات سے سجا کر پیش کریں۔

More From Shahi Tukra And Bread Ka Tukda