Sindhi Mutton Biryani Tips in Urdu - Sindhi Mutton Biryani Totkay - Tip No. 7170

Urdu Totkay Sindhi Mutton Biryani سندھی مٹن بریانی (Tip No. 7170) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Mutton Biryani, Beef Biryani, Gosht Chawal in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Sindhi Mutton Biryani Recipe In Urdu

سندھی مٹن بریانی کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 7170

آلو بخاروں کو دھو کر آدھی پیالی پانی میں بھگو کر رکھ دیں جب نرم ہو جائے تو مل کر بیج نکال لیں۔
پین میں کوکنگ آئل کو درمیانی آنچ پر تین سے چار منٹ گرم کریں اور اس میں آلوؤں کو ڈھک کر سنہرا فرائی کرکے نکال لیں۔
اسی پین میں ثابت گرم مصالحہ ڈال کر کڑکڑا لیں اور پیاز ڈال کر سنہری فرائی کر لیں۔
آدھی پیاز علیحدہ سے نکال لیں اور بقیہ پیاز میں نمک،ادرک لہسن لال مرچ،دھنیا،زیرہ،دہی اور گوشت ڈال کر اچھی طرح ملا لیں۔ڈھک کر ہلکی آنچ پر پکنے دیں۔
گوشت گلنے پر آ جائے تو فرائی کئے ہوئے آلو،ٹماٹر،آلو بخارے کا پیسٹ،باریک کٹا ہوا دھنیا،پودینہ اور ہری مرچیں ڈالیں اور ڈھک کر ہلکی آنچ پر رکھ دیں۔
آلو گل جائیں تو چولہے سے اُتار لیں۔
چاولوں کو بیس منٹ پہلے بھگو کر رکھیں پھر اُبلتے ہوئے پانی میں نمک کے ساتھ اُبال لیں۔چھلنی میں ڈال کر اچھی طرح پانی نتھار لیں۔
بڑے سائز کے پین میں ایک سے دو کھانے کے چمچ کوکنگ آئل لگا کر آدھے چاولوں کو پھیلا کر رکھیں۔
ان کے اوپر مصالحے والا گوشت رکھ کر اوپر سے بقیہ چاول ڈال دیں۔
آدھی پیالی دودھ میں چٹکی بھر زردے کا رنگ ملا کر اوپر سے چھڑک دیں۔
ڈھک کر ہلکی آنچ پر دس سے بارہ منٹ دم پر رکھ دیں۔
نکالتے ہوئے احتیاط سے اس طرح نکالیں کہ چاول اور مصالحہ کی تہہ علیحدہ نظر آئے۔
گرم گرم بریانی سلاد،رائتے اور آلو بخارے کی چٹنی کے ساتھ شروع کریں۔

More From Mutton Biryani, Beef Biryani, Gosht Chawal