وہاڑی: ڈی ایچ کیوہسپتال گزشتہ روزجرائم کاگڑھ بنارہا

چوبیس گھنٹوں کے دوران تین سنگین واقعات رونماہوگئے

Muhammad Irfan محمد عرفان جمعہ 12 جولائی 2019 16:53

وہاڑی: ڈی ایچ کیوہسپتال گزشتہ روزجرائم کاگڑھ بنارہا
وہاڑی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12جولائی 2019ء، نمائندہ خصوصی، منور حُسین رجانہ) وہاڑی کا ڈی ایچ کیوہسپتال گزشتہ روزجرائم کاگڑھ بنارہا۔ چوبیس گھنٹوں کے دوران تین سنگین واقعات رونماہوگئے۔ پہلا واقعہ دن گیارہ بجے کے بعدپیش آیاکہ جب علاج کیلئے آنے والی ٹبہ سلطانپورکی نواحی بستی سحراں کی رہائشی تین بچوں کی ماں شاہدہ بی بی مبینہ طور پراغواہوگئی۔

اغواہونے والی کے شوہرنے الزام عائد کیا ہے کہ اس کی بیوی کے اغوامیں ہسپتال کا ایم ایس ڈاکٹرمحمدفاضل ملوث ہے۔دوسرا واقعہ رات گئے پیش ایا۔ جب آدھی رات کو ہسپتال کے ایک کمرہ میں ڈی ایچ کیوہسپتال کے ملازم دو مرد اور ایک مڈ وائف سٹوڈنٹ لڑکی رنگ رلیاں مناتے ہوئے پکڑے گئے۔ پولیس نے ان تینوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے تھانہ منتقل کر دیا ۔

(جاری ہے)

اسی طرح تیسرے واقعہ میں رات گئے چوروں نے ڈی ایچ کیوہسپتال کی ڈاکٹرقرة العین کے گھر کا صفایا کر دیا۔ ڈاکٹر قرة العین کا گھر ڈی ایچ کیوہسپتال ہی میں واقع ہے۔ چوروں نے آدھی رات کو یہ چوری کی واردات انجام دی اور اس دوران لاکھوں روپے کے آٹھ تولہ سوناکے طلائی زیورات کے علاوہ لاکھوں روپے کی نقدی بھی چراکرلے گئے۔ پولیس تھانہ دانیوال نے تینوں واقعات کی علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔ ڈی ایچ کیوہسپتال میں اس قسم کے واقعات کی وجہ سے شہریوں میں شدیدتشویش کی لہردوڑگئی ہے۔ عوامی وسماجی حلقوں نے اس صورتحال پروزیراعلی سردارعثمان بزداراورچیف سیکرٹری پنجاب سے نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے۔

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں :

Your Thoughts and Comments