پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا

وزیراعلیٰ پنجاب پولیس وردی پہننے کی حقدار ہیں، خواتین افسران نے تصاویر بھی شیئر کیں، پنجاب پولیس امن وامان کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے کیلئے پرعزم ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 25 اپریل 2024 23:46

پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
لاہور( اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 25 اپریل 2024ء) پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے پولیس وردی پہننے پولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب پولیس وردی پہننے کی حقدار ہیں، مریم نواز کے پولیس یونیفارم پہننے کو اہلکاروں نے قابل ستائش قرار دیا ہے، سنٹرل پولیس آفس کو پیغامات ملے جس میں وزیراعلیٰ کے اقدام کو سراہا گیا، خواتین افسران نے بھی یونیفارم میں وزیراعلیٰ مریم نواز کے ساتھ تصاویر شیئر کی ہیں، پنجاب پولیس امن وامان کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے کیلئے پرعزم ہے۔

مزید برآں ایکس پر جاری بیان میں ترجمان پنوجاب پولیس کے مطابق لیڈی پولیس افسروں کی پاسنگ آؤٹ پریڈ پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی پولیس یونیفارم میں شرکت پر لیڈی افسران کا اظہار تشکر ، خواتین کو محکمہ پولیس میں شمولیت کی ترغیب کی جانب وزیر اعلیٰ کے اس اقدام کو سنگ میل کی حیثیت سے دیکھا جارہا ہے ۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ پنجاب پولیس یونیفارم ریگولیشنز کے تحت پولیس یونیفارم پہنے کی مجاز ہیں۔

خواتین پولیس افسران و اہلکاروں کی جانب سے وزیر اعلیٰ کی یونیفارم والی تصویر کو ڈی پی کے طور پر استعمال کیا جارہا ہے ۔ پنجاب پولیس آپ کی خدمت میں ہمہ وقت مامور ہے۔ یاد رہے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ میں لیڈی کانسٹیبل اور ٹریفک اسسٹنٹ کی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں پولیس یونیفارم پہن کر شرکت کی۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کو پولیس ٹریننگ کالج آمد پر روایتی پولیس ''کین بیٹن'' پیش کی گئی۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کو لیڈی پولیس کانسٹیبل اور ٹریفک اسسٹنٹ کے چاک و چوبند دستوں نے جنرل سلامی پیش کی۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے جیپ پر پاسنگ آوٹ پریڈ کا معائنہ کیا۔۔ لیڈی پولیس کانسٹیبل اور ٹریفک اسسٹنٹ کے آٹھ دستوں کے مارچ پاسٹ کیا اورسلامی پیش کی۔ پاس آؤٹ ہونے والی لیڈی پولیس کانسٹیبل اور ٹریفک اسسٹنٹ نے حلف بھی اٹھایا۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے لیڈی پولیس کانسٹیبل اور ٹریفک اسسٹنٹ ٹریننگ میں نمایاں کارکردگی دکھانے والی اہلکاروں میں انعامات و اعزازات تقسیم کیئے۔ ٹریفک اسسٹنٹ فضہ بتول، مقدس رانی،حافظہ عشا لیڈی پولیس کانسٹیبل جویریہ فیاض،کوثر ریاض،لائبہ شبیرکو انعامات دئے گئے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے مظفر گڑھ کی لیڈی کانسٹیبل طیبہ امین کو اعزازی تلوار سے نوازا۔

کمانڈنٹ پولیس ٹریننگ ڈپٹی آئی جی محبوب اسلم نے سپاس نامہ پیش کیا۔ پولیس بینڈ پاسنگ آؤٹ پریڈ تقریب میں ولولہ انگیز دھنیں پیش کیں۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے بینڈ سٹاف کو سراہا اور انعام بھی دیا۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے پاس آؤٹ ہونے والی لیڈی پولیس کانسٹیبل اور ٹریفک اسسٹنٹ کے ساتھ مل کر نعرہ تکبیر اور پاکستان ذندہ باد کے نعرے لگائے۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے پاس آؤٹ ہونے والی لیڈی پولیس کانسٹیبل اور ٹریفک اسسٹنٹ کو محنت، لگن، دیانت داری اور پروفیشنلزم کی تلقین کی۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے پاسنگ آؤٹ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاس آؤٹ پریڈ میں شامل لیڈی پولیس بہت الرٹ ہیں،خوشی ہے کہ پاکستان کے پاس اتنا زیادہ ٹیلنٹ ہے۔ آئی جی پنجاب کو ہدایت کی ہے کہ 7ہزار خواتین پولیس اہلکار کم ہیں ان کی تعداد میں اضافہ کیا جائے۔

وقت آئے گا کہ جب لیڈی پولیس کی تعداد 50فیصد سے تجاویز کرجائے گی۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ خواتین بہت محنتی ہے، سپر ہیومین کی طرح کام کرتی ہیں، مائیں بھی،بیٹیاں بھی،بہنیں اور پروفیشنل بھی ہیں۔ جتنی محنت سے خواتین کام کرتی ہیں کوئی سوچ بھی نہیں سکتا، سب کو سلیوٹ، سب کو سلام۔ خوشی ہوئی کہ اس دفعہ پولیس سورڈ آف آنر ایک نوجوان خاتون کو دی، میری بہنوں، بیٹیوں مجھے آپ پر فخر ہے۔

انہوں نے کہا کہ لیڈی پولیس کانسٹیبل کی ٹریننگ جدیدتقاضوں کے عین مطابق کی گئی۔ ٹریننگ حاصل کرنے والی لیڈی پولیس کانسٹیبل کی پروفیشنلزم دیکھ کر بہت خوشی ہوئی۔ پہلی بار پولیس یونیفارم پہنا تو احساس ہوا پولیس کی نوکری یا سی ایم کا حلف ہوبہت ہی ذمہ داری کا کام ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ آفس میں ہم فیصلے کرتے ہیں آپ اس پر عملدرآمد کراتے ہیں، آپ پر بھاری ذمہ داری ہے۔

خواتین نرم دل ہوتی ہیں، جلد معاف کر دیتی ہے لیکن لیڈی پولیس کانسٹیبلز آپ نے صرف اور صرف انصاف سے کام کرنا ہے۔ آپ کی تمام تر ہمدردیاں مظلوم کے لیے ہونی چاہیے،ظالم کے لیے دل میں کوئی جگہ نہیں ہونی چاہیے، ظالم کو سزا دینی ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ میرا دل میں انتقام کا جذبہ نہیں ہوتا، ظالم کو سزا دیتے ہوئے بھی تکلیف ہوتی ہے۔

جس معاشرے میں انصاف نہیں ہوتا، معاشرہ تباہ  ہوجاتا ہے، مظلوم کی داد رسی کریں اور انصاف دلوائیں۔پاس آؤٹ ہونے والی لیڈی پولیس اور ان کے اہل خانہ کو مبارکباد دیتی ہوں، آپ کی بیٹیاں آپ کا سر فخر سے بلند کریں گی۔اپنے والد کو دن کے معاملات کے بارے میں آگہی دیتے ہوئے ان کے چہرے کا فخر دیکھ کر بہت خوش ہوتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے اس منصب پر آنے کے لئے خود کو ثابت کرنا پڑا، آگ کے دریا میں سے گزر کر پہنچی ہوں۔

تمام والدین کو سلام پیش کرتی ہوں، بیٹیوں پر اعتماد کریں، ساتھ دیں یہ آپ کا سر فخر سے بلند کریں گی۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کو خراج تحسین پیش کروں گئی کہ ملک میں جہاں بھی ترقی نظر آتی ہے وہاں پر ان کا ہی نام ہے۔ نواز شریف کے دور کے ترقی کے ورثہ کو لیکر چلنے کی بہت بھاری ذمہ داری ہے، مجھے اسے مزید مضبوط کرنا ہے۔ ٹریننگ کالج کے لئے کسی بھی قسم کی مدد کی ضرورت ہوتو مجھے بتائیں میں ہر وقت حاضر ہوں۔

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں :

Your Thoughts and Comments