گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
گلیات کے کئی علاقوں میں ہلکی برفباری، بابوسر ٹاپ، نانگا پربت اور دیگر پہاڑوں پر بھی وقفے وقفے سے برفباری جاری، آزاد کشمیر کے کئی علاقوں میں بھی غیر متوقع برفباری نے موسم سرد کر دیا
محمد علی منگل 30 اپریل 2024 00:50
(جاری ہے)
گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں بھی بارش اور پہاڑی علاقوں میں برفباری سے لوگوں شدید مشکلات کا سامنا ہے ، گزشتہ رات سے ضلع استور کے بالائی علاقوں میں برفباری اور میدانی علاقوں میں تیز بارش کا سلسلہ مسلسل جاری ہے تیز بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے شاہراہِ قراقرم اور شاہراہِ استور مختلف مقامات پر بلاک ہو گئی ہے جبکہ ضلع کے بالائی علاقے قمری،منی مرگ،دیوسائی،چلم،اور میر ملک میں تقریباً تین سے چار اینچ تک تازہ برف پڑھ چکی۔
پیر کے روز بابوسر ٹاپ، نانگا پربت اور دیگر پہاڑوں پر وقفے وقفے سے برفباری ہو تی رہی ، آزاد کشمیر میں بھی جاگراں ویلی، لوات بالا، شاردہ، تاؤبٹ اور ہلمت میں 6 سے 8 انچ تک برفباری ہوئی۔ دوسری جانب ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش اور بعض مقا مات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ بالائی خیبر پختونخوا ، بالائی پنجاب، اسلام آباد ،گلگت بلتستان اورکشمیر میں چند مقامات پر آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش اور بعض مقا مات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے ۔اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں :
Your Thoughts and Comments
مزید خبریں
-
عمران ریاض کو حج پر جانے سے روکنے پر توہین عدالت کی درخواست دائر
-
آئی سی سی ٹی ٹونٹی رینکنگ ، بابر اعظم کی ٹاپ تھری میں واپسی
-
پاک فوج کی یکم اپریل سے 10جون تک کارروائیاں،181دہشت گر جہنم واصل
-
پیپلزپارٹی تحفظات کا کہہ کر بجٹ پر ووٹ بھی دے تو پھر یہ سب ڈرامہ بازی ہے، شیخ وقاص اکرم
-
سرگودھا،کنویں کی صفائی کے دوران 3 سینٹری ورکرز زہریلی گیس سے جاں بحق
-
بابر اعظم نے ورلڈ کپ 2019ء کے علاوہ آئی سی سی ٹورنامنٹس میں پرفارم نہیں کیا : مصباح الحق
-
سابق فاٹا اور پاٹا کے ترقیاتی پروگرام کیلئے رانا ثناءاللہ کی سربراہی میں11رکنی سٹیئرنگ کمیٹی قائم
-
بجٹ سے متعلق پیپلز پارٹی اورمسلم لیگ ن میں معاملات طے پانے کا دعویٰ
-
سیاسی جماعتوں سے مذاکرات،پی ٹی آئی کا محمود اچکزئی کو مکمل اختیارات دینے کافیصلہ
-
جہلم،جی ٹی روڈ پر منشیات فروشوں کی فائرنگ سے اے این ایف کے دواہلکار سمیت 3جاں بحق
-
خیبرپختونخوا حکومت نے سیاحوں کیلئے ہیلی سفاری سروس کو حتمی شکل دیدی
-
امیر مقام نے سابق فاٹا اور پاٹا میں ٹیکس لگانے کی مخالفت کر دی
-
وزیراعظم کا کابینہ میں توسیع کا فیصلہ، پیپلز پارٹی کو پھر شمولیت کی دعوت دیدی
-
ہم نے مہنگائی کی کمر نہیں تو ٹانگ ضرور توڑ دی ہے،خرم دستگیر
-
پیپلز پارٹی کو بجٹ، آئی ایم ایف اور چین سے معاہدوں پر اعتماد میں نہیں لیا گیا ،خورشید شاہ
-
رواں مالی سال میں ٹیلی کام سیکٹر کی درآمدات میں 117اعشاریہ9 فیصد اضافے کے ساتھ 1اعشاریہ 623 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.