متحدہ عرب امارات میں شید بارش کے باعث فلائٹ آپریشن متاثر

دبئی ایئرپورٹ سے 13 پروازیں منسوخ کردی گئیں اور 5 پروازوں کا رخ دیگر ہوائی اڈوں کی جانب موڑ دیا گیا

Sajid Ali ساجد علی جمعرات 2 مئی 2024 13:57

متحدہ عرب امارات میں شید بارش کے باعث فلائٹ آپریشن متاثر
دبئی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 مئی 2024ء ) متحدہ عرب امارات میں شید بارش کے باعث فلائٹ آپریشن متاثر ہونے کے نتیجے میں دبئی ایئرپورٹ سے 13 پروازیں منسوخ کردی گئیں جب کہ 5 پروازوں کا رخ دوسرے ہوائی اڈوں کی جانب موڑ دیا گیا۔ خلیجی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات میں موسلادھار بارش کے باعث دبئی ایئرپورٹ انتظامیہ نے مسافروں کو ہوئی اڈے پر آنے سے پہلے ایئرلائن سے رجوع کرنے کا مشورہ دیا ہے، اس حوالے سے ایمریٹس ایئرلائن نے کہا ہے کہ آج بروز جمعرات 6 پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں، ہم زحمت کے لیے معذرت خواہ ہیں تاہم متاثرہ صارفین کو دوسری پروازوں میں جگہ دی جائے گی، اپنی پروازوں کے نئے شیڈول کے متعلق کمپنی سے رابطہ کریں، جو مسافر دوبارہ بکنگ کرنا چاہتے ہیں وہ اپنے ٹریول ایجنٹ یا ایمریٹس کے قریبی دفتر سے رابطہ کریں، جہاں تمام ری بکنگ فیس منسوخ کر دی جائے گی۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں شدید بارشوں اور گرج چمک کا الرٹ جاری کیا گیا ہے، تمام شعبوں کو حفاظتی اقدامات کے لیے مشورے جاری کیے گئے ہیں، اسکولوں میں ریموٹ لرننگ کی سہولت دی گئی ہے، کمپنیوں پر بھی زور دیا گیا ہے کہ ملازمین کو گھر سے کام کرنے دیں، پارکس اور ساحل بند کر دیئے گئے ہیں، ہوائی اڈے اور ایئر لائنز بھی موسی صورتحا کے اثرات سے نمٹنے کے لیے کوشاں ہیں۔

نیشنل سینٹر آف میٹرولوجی (این سی ایم) سے معلوم ہوا ہے کہ رات سے ملک بھر میں موسلا دھار بارشیں ہو رہی ہیں، دبئی میں صبح 2 بج کر 35 بجے آسمانی بجلی کے ساتھ بارش برسنے کا سلسلہ شروع ہوا، جس کے بعد صبح کے وقت سے بہت زیادہ شدت کے ساتھ بارش ہو رہی تھی لیکن اب ہلکی بارش ہے جب کہ آر ٹی اے بس استعمال کرنے والوں کو موسم کی خراب صورتحال کی وجہ سے انٹرسٹی بس سروسز کی عارضی معطلی کی سامنا کرنا پڑا، تاہم دبئی پولیس امارات کے اطراف کی سڑکوں کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے، کچھ علاقوں میں انہوں نے کاروں کو سڑکوں پر گہرے پانی میں جانے سے روکا اور کچھ علاقوں میں انہوں نے بعض سڑکیں بند کر دیں۔

اگرچہ یہ بارشیں اس ماہ کے شروع میں ملک میں ہونے والی غیر معمولی بارش سے کم شدید ہونے کی توقع ہے، تاہم عوام سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کی گئی ہے، اسی طرح ملک میں مقبول ڈیلیوری ایپس اپنے رائیڈرز کی حفاظت کو اولین ترجیح دے رہی ہیں، صارفین کو پیغامات بھیجے گئے ہیں جس میں انہیں ممکنہ تاخیر سے آگاہ کیا گیا جب کہ کچھ نے ڈیلیوری خدمات کو عارضی طور پر معطل کر دیا گیا۔

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں :

Your Thoughts and Comments