ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری
محکمہ موسمیات نے ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کی پیشن گوئی کر دی
محمد علی بدھ 8 مئی 2024 00:04
(جاری ہے)
مغربی ہواوں کی اس لہر کے ملک میں داخل ہونے کے نتیجے میں ملک کے کئی علاقوں میں بارشیں ہونے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق 10 سے 12 مئی کے دوران چترال، دیر، سوات، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، کوہستان، شانگلہ، بونیر، مالاکنڈ، وزیرستان، کوہاٹ، لکی مروت، بنوں، ڈیرہ اسمعیل خان، باجوڑ، مہمند، کرک، خیبر، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، مردان، کرم، کوئٹہ، ژوب، زیارت، بارکھان، قلات، قلعہ سیف اللہ، کوہلو، مستونگ میں گرد آلود ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے بارش کا امکان ہے، جبکہ چند مقامات پر ژالہ باری کی بھی توقع ہے۔ جبکہ گلگت بلتستان میں 11 اور12 مئی کو دیامیر، استور، غذر، اسکردو، ہنزہ، گلگت، گا نچھے، شگر جبکہ کشمیر میں وادی نیلم، مظفر آباد، راولاکوٹ، پونچھ، ہٹیاں، باغ، حویلی، سدھنوتی، کوٹلی، بھمبر، میر پور میں تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ پنجاب میں 10مئی کی رات سے 12 مئی کی صبح کے دوران مری، گلیات، اسلام آباد/راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، قصور، اوکاڑہ، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، خوشاب، سرگودھا، میانوالی، پاکپتن اور ساہیوال میں گرد آلود ہوائیں / آندھی/ جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 10 اور11 مئی کو ڈیرہ غازی خان، راجن پور، بھکر، لیہ، ملتان، کوٹ ادو، مظفر گڑھ، رحیم یار خان، صادق آباد، خان پور، بہاولپور اور بہاولنگر میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ بتایا گیاکہ سندھ میں 10 مئی کی رات سے 11 مئی کے دوران سکھر، جیکب آباد، کشمور، لاڑکانہ، دادو، قمبر شہداد کوٹ، جامشورو اور سانگھڑ میں گرد آلود ہوائیں/آندھی چلنے اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں :
Your Thoughts and Comments
مزید خبریں
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ، پاپوانیوگنی کی ٹیم ویسٹ انڈیز کو بڑا ہدف نہ دے سکی
-
ہمیں انصاف نہیں مل رہا اور نہ ملنے کا امکان ہے، رؤف حسن
-
حکومت کی حمایت نہ کرنے کا فیصلہ اٹل ہے، ازسر نو انتخابات کرائے جائیں، حافظ حمداللہ
-
پی ٹی آئی رہنما محمود الرشید کی جیل میں طبیعت ناساز، ہسپتال منتقل
-
پی ٹی آئی کو کوئی دیوار سے نہیں لگا رہا خود لگ رہے ہیں، گورنر پنجاب
-
حکومت کو پی ٹی آئی اور فضل الرحمان کے اکٹھا ہونے تک ڈھیل ہے، فواد چوہدری
-
جسٹس بابر ستار کے خلاف سوشل میڈیا مہم پر توہین عدالت کیس سماعت کل ہوگی
-
کشیدگی کے باوجود چین کے ساتھ جنگ نہ تو قریب ہے اور نہ ہی ناگزیر ہے. لائیڈ آسٹن
-
متحدہ عرب امارات کی جانب سے گولڈن اقامہ رکھنے والے غیرملکیوں کو طویل المدتی قیام کی اجازت
-
جج آپریشن کے تحت اب تک 62ہزار148 عازمین حج حجازمقدس پہنچ چکے ہیں. وفاقی وزارت مذہبی اموروحج
-
ضوابط کی خلاف ورزی اور بغیر پرمٹ حج کی ادائیگی پر سزاؤں کا نفاذ
-
’صدر پاکستان جیسے اعلیٰ منصب پر براجمان رہنے کے باوجود عارف علوی نے کچھ نہیں سیکھا‘
-
فارم 47 سے اقتدار میں آنے والوں سے بات چیت کسی صورت نہیں ہوگی. تحریک انصاف
-
بھارت میں سات مرحلوں کے انتخابات میں ووٹنگ کا عمل مکمل‘تمام نظریں گنتی کے عمل پر
-
پنجاب حکومت کا 5 جون سے 'سے نو ٹو پلاسٹک' مہم کے آغاز کا اعلان
-
ویرات کوہلی پاکستانی ٹیم کیلئے سب سے بڑا خطرہ ہوں گے : مصباح الحق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.