خیبرپختونخواہ کسانوں سے 3900 روپے کی قیمت پر گندم خریداری مہم شروع کرنے والا پہلا صوبہ بن گیا
وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ سردار علی امین خان گنڈاپور نے گندم خریداری مہم 2024کا افتتاح کر دیا، مقامی کسانوں سے 3 لاکھ ٹن گندم خریدی جائے گی، ضرورت پڑنے پر مزید 3 لاکھ ٹن گندم خریدنے کا بھی فیصلہ
محمد علی جمعرات 9 مئی 2024 00:40
(جاری ہے)
متعلقہ حکام کی طرف سے وزیر اعلی کو گندم خریداری اور سٹوریج سے متعلق اُمور پر بریفنگ دی گئی۔ اس سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخواہ کے مقامی کسانوں سے تین لاکھ میٹرک ٹن گندم خریدی جائے گی جس میں ڈی آئی خان کے مقامی کسانوں سے 40 ہزار میٹرک ٹن گندم کی خریداری بھی شامل ہے ۔
اُنہوں نے کہاکہ مجموعی طور پر 29 ارب روپے مالیت کی گندم خریدی جا رہی ہے، گندم کی خریداری 3900 روپے فی 40 کلو کے حساب سے کی جائے گی۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ کسانوں کی خوشحالی، حوصلہ افزائی اور اُن کو سہولیات کی فراہمی صوبائی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے جس کے لئے ٹھوس اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں،اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ کسان کو اس کا حق بغیر سفارش کے ملے۔علاوہ ازیں گندم کی خریداری میں شفافیت اور معیار کو یقینی بنانے کیلئے ٹھوس اقدامات کئے گئے ہیں، خریداری کے عمل میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لئے ڈسٹرکٹ کی سطح پر کمیٹیاں بنائی گئی ہیںاور اس مقصد کے لئے کنٹرول روم کے قیام کے علاوہ آن لائن ایپ متعارف کرائی گئی ہے۔اُنہوں نے کہاکہ مقامی کاشتکاروں سے گندم خریدنے سے 12 ارب روپے کا فائدہ ہوا جو کہ گوداموں کی تعمیر و مرمت میں استعمال کریں گے۔ وزیراعلیٰ نے واضح کیا کہ مقامی کاشتکاروں سے گندم کی خریداری پہلے آئیں پہلے پائیں کی بنیاد پر ہوگی۔اُنہوں نے اس موقع پر گندم کی خریداری کیلئے محکمہ خوراک کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا اور کہاکہ بے شک اُن کاکام لائق تحسین ہے ۔ علی امین خان گنڈا پور نے اس موقع پر کسان برادری سے اپیل کی کہ وہ شفاف انداز میں گندم کی خریدو فروخت یقینی بنانے کے حوالے سے صوبائی حکومت کی پالیسی پر عمل درآمد یقینی بنائیں ۔ اُنہوں نے واضح کیا کہ گندم کے معیار پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور رشوت دینے اور لینے والے دونوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں :
Your Thoughts and Comments
مزید خبریں
-
9 مئی جلاﺅ گھیراو مقدمات، عمران خان کی عبوری ضمانتوں میں توسیع
-
نجی سکولوں کو سمر کیمپ لگانے کی اجازت نہیں ہے،وزیر تعلیم پنجاب
-
آج کے حالات کا سنہ 71 کے حالات سے موازنہ نہیں بنتااور نہ ہی عمران خان شیخ مجیب ہیں،علی محمدخان
-
سپریم کورٹ نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کے کیس پر سماعت کے لیے لارجر بنچ تشکیل دے دیا
-
اسلام آباد ہائی کورٹ: شاعر احمد فرہاد کی بازیابی درخواست نمٹانے کی استدعا مسترد ‘سماعت 7 جون تک ملتوی
-
سائفر کیس: عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی اپیلوں پر سماعت تین جون کو ہوگی
-
عمران خان کے بیٹے قاسم خان بھی قومی ٹیم کو سپورٹ کرنے اوول سٹیڈیم آئے
-
حیدر آباد، گیس سلنڈر دھماکے میں زخمی 6افراد ہسپتال میں دم توڑ گئے
-
شیخ مجیب الرحمان کی ویڈیو شیئرکرنے کا معاملہ:عمران خان نے جیل میں ایف آئی اے کی ٹیم سے ملنے انکار کردیا‘الزام”نان سینس“ہے. سابق وزیراعظم
-
ڈونلڈ ٹرمپ کو ہر ایک الزام کے لیے ایک سال سے چار سال تک کی قید کی سزا کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے.قانونی ماہرین
-
قوم ٹیم کو ایک مہینہ دے، جیت کر آئے گی : محسن نقوی
-
آرمی چیف سے آذربائیجان کے وزیر خارجہ کی ملاقات
-
بابر اور رضوان ٹی ٹونٹی کرکٹ کی 21 سالہ تاریخ کی کامیاب ترین جوڑی بن گئے
-
’ہش منی“ کیس نیویارک کی12رکنی جیوری نے ڈونلڈ ٹرمپ کو 34الزامات میں قصوروار دیدیا
-
وزیراعظم شہبازشریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر
-
عماد وسیم کو ڈراپ کیے جانے کی وجہ سامنے آ گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.