پی ٹی آئی رہنماء ریحانہ ڈار کی گرفتاری کے بعد رہائی

عمر ڈار کی جانب سے گرفتاری کی تصدیق کے بعد پولیس نے ان کی والدہ کو چھوڑ دیا

Sajid Ali ساجد علی جمعرات 9 مئی 2024 16:50

پی ٹی آئی رہنماء ریحانہ ڈار کی گرفتاری کے بعد رہائی
سیالکوٹ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 مئی 2024ء ) پولیس نے سیالکوٹ سے پی ٹی آئی کی رہنماء ریحانہ ڈار کو گرفتار کرلیا۔ میڈیا رپورٹس کے سیالکوٹ سے ریحانہ ڈار نے نو مئی کے موقع پر پارٹی قائد عمران خان سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلی کا آغاز کیا تو اسی وقت پولیس نے انہیں گرفتار کر لیا، جس کی تصدیق ان کے بیٹے عمر ڈار کی جانب سے کی گئی، انہوں نے بتایا کہ میری والدہ ریحانہ ڈار کو پولیس نے گرفتار کیا ہے، گھر سے نکلتے ہی والدہ کو گرفتار کرلیا گیا، پولیس نے ان کے ہمراہ دیگر خواتین کو بھی حراست میں لیا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ بعد ازاں پولیس ریحانہ ڈار کو ان کی رہائش گاہ پر چھوڑ دیا اور مؤقف اپنایا کہ ہم نے ریحانہ ڈار کو گرفتار نہیں کیا بلکہ یہ خود آکر پولیس وین میں بیٹھ گئیں۔

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں :

Your Thoughts and Comments