زمین سے ٹکرانے والا طاقتور جیو میگنیٹک طوفان پوری دنیا میں بجلی کی بندش کا باعث بن سکتا ہے.امریکی ادارے کی وارننگ
جیو میگنیٹک طوفان پوری دنیا میں بجلی کی سپلائی اور الیکٹرانکس آلات میں خلل پیداسکتا ہے‘دنیا بھر کے پاور پلانٹ آپریٹرز ‘ خلائی جہاز ایجنسیوں‘فضائی کمپنیوں سمیت دیگر متعلقہ اداروں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے لیے الرٹ جاری
میاں محمد ندیم ہفتہ 11 مئی 2024 17:09
(جاری ہے)
نووا حکام نے کہا کہ ایجنسی نے دو دہائیوں سے زیادہ عرصے میں اس شدت کا کوئی الرٹ جاری نہیں کیا ہے آخری جی فائیو طوفان اکتوبر 2003 میں زمین سے ٹکرایا تھا سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ طاقتور جیو میگنیٹک طوفان پوری دنیا میں بجلی کی سپلائی اور الیکٹرانکس آلات میں خلل پیداسکتا ہے ماہرین کا کہنا ہے کہ 2003 میں زمین سے ٹکرانے والے طوفان سے سویڈن میں بجلی کی بندش اور جنوبی افریقہ میں ٹرانسفارمرز کو نقصان پہنچاتھا”نووا“ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ جیو میگنیٹک طوفان زمین کے قریب اور زمین کی سطح پر بنیادی ڈھانچے کو متاثر کر سکتے ہیں ممکنہ طور پر مواصلات، الیکٹرک پاور گرڈ، نیوی گیشن، ریڈیو اور سیٹلائٹ آپریشنز کو متاثر کر سکتے ہیں. سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اس غیر معمولی واقعہ سے امریکی باشندوں کو” ارورہ بوریلیس“ جنہیں عرف عام میں نادرن لائٹس کہا جاتا ہے دیکھنے کا نادر موقع مل سکتا ہے ریاست الاباما اور شمالی کیلیفورنیا کے جنوب میں اس شاندار لائٹ شو دیکھے جانے کے زیادہ مواقع ہیںسائنس دانوں نے وضاحت کی کہ شمالی روشنیاں مقناطیسی کرہ میں خلل کی وجہ سے ہوتی ہیں جو شمسی شعلوں اور سورج سے پیدا ہونے والے مقناطیسی ذرات کے بادلوں کو خلا میں چھوڑتی ہیں اور طاقتور برقی مقناطیسی طوفان سے آسمان شاندار رنگوں کے ساتھ روشن ہوجاتا ہے. نووا نے برقی مقناطیسی طوفان کے حوالے سے دنیا بھر کے پاور پلانٹ آپریٹرز ‘ خلائی جہاز ایجنسیوں‘فضائی کمپنیوں سمیت دیگر متعلقہ اداروں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے لیے الرٹ کیا ہے حکام کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ وسیع پیمانے پر وولٹیج کنٹرول کے مسائل کا سبب بن سکتا ہے اور خلاءکے علاوہ فضائی آپریشنز میں خلل ڈال سکتا ہے اس کے علاوہ یہ دنیا بھر کے الیکٹرانکس سسٹمز ‘سیٹلائٹ اور ریڈیو نیویگیشن میںخلل پیدا کر سکتا ہے.
اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں :
Your Thoughts and Comments
مزید خبریں
-
ملک بحرانی صورتحال سے نکل چکا، آئندہ دنوں مہنگائی مزید کم ہوجائے گی
-
وفاقی حکومت نے بجٹ میں کم ازکم تنخواہ 32 ہزار سے بڑھا کر36 ہزار روپے کردی
-
آئندہ مالی سال2024-25 کیلئے 18 ہزار877 ارب روپے کا وفاقی بجٹ پیش کردیا گیا
-
بجٹ اجلاس:پیپلزپارٹی کے درجن بھر اراکین کی ایوان میں واپسی‘بلاول اور آصفہ بھٹو ایوان سے چلے گئے
-
وفاقی بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 20 سے 25 فیصد تک اضافہ کردیا گیا
-
شہبازشریف حکومت کو بڑا جھٹکا: پیپلز پارٹی کا قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ
-
پیپلزپارٹی کا بجٹ اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ‘ حکومت کی منانے کی کوششیں
-
امریکی مارشلزکو62 سال قبل کیلی فورنیا کے جزیرے ”الکیٹراز“پرقائم ہائی سیکورٹی جیل سے فرار ہونے والے تین قیدیوں کی تلاش
-
دوائی جعلی نکلی تو محکمہ صحت اور علاج ٹھیک نہیں ہوا تو ہسپتال انتظامیہ ذمہ دار ہوگی،مریم نواز
-
وفاقی کابینہ نے بجٹ کی منظوری دے دی
-
بجٹ میں جس قدر ہو سکا عام آدمی کو ریلیف دیں گے، وزیرِاعظم
-
نون لیگ کی اتحادی حکومت کے وفاقی بجٹ پرآئی ایم ایف کے نئے پروگرام کے لیے کڑی شرائط غالب رہنے کا امکان
-
اسحاق ڈارکی نائب وزیراعظم تعیناتی کیس، کابینہ ڈویژن نے جواب جمع کروا دیا
-
’پولیس والوں کو روتے دیکھا کہ اللہ ہمیں معاف کرے ہم بہت مجبور ہیں‘
-
اپوزیشن نے بجٹ اجلاس سے متعلق حکمت عملی ترتیب دیدی
-
حکومتی اخراجات میں کمی،کمیٹی نے کچھ سرکاری اداروں کو ختم اور دیگرکی نجکاری کرنے کی تجویز
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.