کرغزستان میں ہنگامہ آرائی، پاکستانی طالب علموں کو گھروں تک محدود رہنے کی ہدایت

سفارت خانہ مقامی قانون نافذ کرنے والے اداروں سے رابطے میں ہے، طلبہ کی حفاظت یقینی بنانے کیلئے اقدامات کررہے ہیں۔ پاکستانی سفیر سفیر حسن علی ضیغم کا بیان

Sajid Ali ساجد علی ہفتہ 18 مئی 2024 10:52

کرغزستان میں ہنگامہ آرائی، پاکستانی طالب علموں کو گھروں تک محدود رہنے کی ہدایت
بشکیک ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 مئی 2024ء ) کرغزستان میں ہنگامہ آرائی کے باعث پاکستانی طالب علموں کو گھروں تک محدود رہنے کی ہدایت کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں پاکستانی طالب علموں کے ہاسٹل پر مشتعل افراد کے حملے کے نتیجے میں کئی طلبہ زخمی ہوگئے، بشکیک میں مقامی اور غیر ملکی طلباء کے درمیان کشیدگی میں پاکستانی طلباء بھی زد میں آئے جہاں عرب ممالک کے کچھ طالب علموں سے مقامی لوگوں کا جھگڑا ہوا، جس کے بعد مقامی افراد نے غیر ملکی طالب علموں کے ہاسٹل پر حملہ کردیا، جو بہت بڑی تعداد میں تھے جنہوں نے بہت زیادہ توڑ پھوڑ کی اور پاکستانی طلبہ و طالبات کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔

بتایا گیا ہے کہ اس ہنگامہ آرائی کے دوران کئی پاکستانی طالب علموں نے باتھ روم میں چھپ کر اپنی جانیں بچائیں، ہاسٹل میں 500 کے قریب پاکستانی طلبہ و طالبات موجود ہیں، ان حملوں کے بعد کرغزستان کی فوج کے ہاسٹل کے باہر پہنچننے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، جس کے نتیجے میں محصور طالب علموں کو ریسکیو کرنے کا کام شرع ہوگیا۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے کرغزستان میں تعینات پاکستانی سفیر حسن علی ضیغم نے کہا ہے کہ بشکیک میں موجود پاکستانی طلبہ حالات معمول پر آنے تک اپنے گھروں تک محدود رہیں، ہم مقامی قانون نافذ کرنے والے اداروں سے رابطے میں ہیں اور طلبہ کی حفاظت یقینی بنانے کیلئے اقدامات کررہے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ کرغزستان میں پاکستانی سفارتخانے کا پیغام موصول ہوا ہے، پاکستانی سفارتخانہ کرغز حکام سے رابطے میں ہے، پاکستانیوں کی حفاظت انتہائی اہمیت کی حامل ہے، جس کے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔                               

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں :

Your Thoughts and Comments