اسلام آباد ہائی کورٹ نے انتظامیہ اور نان بائی ایسوسی ایشن کے درمیان نان اور روٹی کی قیمت طے کرنے کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کردیا
جسٹس طارق محمود جہانگیری نے 3 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا عدالتی احکامات پر ضلع انتظامیہ اور نان بائی ایسوسی ایشن کے درمیان نان اور روٹی کی قیمت پر اتفاق کے بعد نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا
میاں محمد ندیم ہفتہ 18 مئی 2024 13:57
(جاری ہے)
عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ شہری علاقوں میں 100 گرام روٹی کے قیمت 18 روپے مقرر کر دی گئی ہے اور شہری علاقوں میں 120 گرام نان کی قیمت 22 روپے مقرر کی گئی ہے، جب کہ دیہی علاقوں میں 100 گرام روٹی کی قیمت 16 روپے اور دیہی علاقوں میں 120 گرام نان کی قیمت 20 روپے رکھی گئی ہے. ہائی کورٹ کے تحریری فیصلے کے مطابق ان متفقہ قیمتوں سے متعلق جاری نوٹیفکیشن عدالت میں جمع کروا دیا گیا ہے، ضلعی انتظامیہ اور نان بائی ایسوسی ایشن ان قیمتوں سے مطمئن ہیں، نان بائی ایسوسی ایشن کے گرفتار اراکین کو فوری طور پر رہا کر دیا جائے عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ درخواست گزار وکیل کے مطابق وہ اس درخواست کو واپس لینا چاہتے ہیں، نان بائی ایسوسی ایشن کی درخواست فائدہ مند ثابت ہونے پر نمٹائی جاتی ہے. واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے روٹی کی زائد قیمت وصول کرنے پر تندور مالکان کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج کے خلاف نان بائی ایسوسی ایشن کی درخواست پر ڈپٹی کمشنر کو طلب کیا تھا درخواست گزار کے وکیل بیرسٹر عمر اعجاز گیلانی نے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کے 26 اپریل کو جاری کردہ نوٹیفکیشن کو چیلنج کیا ہے جس میںٍ پرائس کنٹرول اینڈ پریوینشن آف پرافٹیرنگ اینڈ ہورڈنگ ایکٹ 1977 کے تحت روٹی (100 گرام) کی قیمت 16 روپے اور نان (120 گرام) کی قیمت 20 روپے مقرر کی گئی تھی. گزشتہ سماعت کے دوران بیرسٹر عمر اعجاز گیلانی نے عدالت کے سامنے استدلال کیا کہ پرائس کنٹرول اینڈ پریوینشن آف پرافٹیرنگ اینڈ ہورڈنگ ایکٹ 1977 کے سیکشن 3 کے تحت وفاقی حکومت کو اس سلسلے میں نوٹیفکیشن جاری کرنے اور مناسب قیمت طے کرنے کا اختیار حاصل ہے، انہوں نے کہا کہ ایک اور لازمی شرط یہ تھی کہ نوٹیفکیشن کی سرکاری گزٹ میں تشہیر دی جائے، لیکن اس معاملے میں نوٹیفکیشن شائع نہیں کیا گیا. وکیل نے کہا کہ 100 گرام وزنی روٹی کا ریٹ 16 روپے اور 120 گرام وزنی نان کا ریٹ 20 روپے مقرر کرنے کا کوئی جواز نہیں بنتا انہوں نے نشاندہی کی کہ پنجاب اور صوبے کے دور دراز علاقوں جیسے چکوال اور تلہ گنگ میں روٹی کا ایک ہی ریٹ مقرر کیا گیا ہے یہ ممکن نہیں کہ اسلام آباد جیسے شہر میں نان بائی ایسوسی ایشن پنجاب حکومت کے مقرر کردہ نرخوں پر روٹی فروخت کرے اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی دارالحکومت میں روٹی اور نان کی نئی کم قیمتوں کے خلاف کیس میں تندور کو ڈی سیل اور گرفتار لوگوں کو رہا کرنے کا حکم دیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر اور نان بائیوں کے نمائندوں کو متفقہ قیمت کا تعین کرنے کا حکم دیا تھا.
اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں :
Your Thoughts and Comments
مزید خبریں
-
آج پاکستان ٹیم جیتی تو ایک کروڑ انعام دوں گا: کامران ٹیسوری
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ، پاکستانی بائولرز کی شاندار گیند بازی، بھارتی ٹیم کو آل آئوٹ کردیا
-
نسیم شاہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپس میں ویرات کوہلی کو آئوٹ کرنے والے محض دوسرے پاکستانی باولر بن گئے
-
’عمران خان کو رہا کرو‘، نیویارک سٹیڈیم میں بھی سابق کپتان کے چرچے
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ، نیویارک سٹیڈیم میں ایک بار پھر بارش شروع ہوگئی
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ، پاکستان کا بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر باولنگ کا فیصلہ
-
پاک بھارت میچ کا ٹاس کب ہوگا ،بڑی خبر آگئی
-
لکی مروت میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکہ، کیپٹن سمیت 7 جوان شہید
-
آئین کے تحفظ کا اصل فورم سڑکیں نہیں پارلیمنٹ ہے، نوازشریف
-
پاک بھارت میچ کا ٹاس بارش کے باعث تاخیر کا شکار
-
پاک بھارت میچ شروع ہونے سے پہلے بارش کی اینٹری
-
’جس جس طرح وزیراعظم وزیراعلیٰ کی کارکردگی کا شور زیادہ ہو رہا ہے عمران خان کی سازش کا شور بڑھتا جا رہا ہے‘
-
وزیراعظم نے بہترین سفارتکاری سے ترقی و خوشحالی کی راہ ہموار کر دی، مریم نواز
-
ٹی 20 ورلڈ کپ : اعظم خان بھارت کیخلاف میچ سے باہر
-
گزشتہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں بھی پاکستان زمبابوے سے ہارا لیکن فائنل کھیلا : روہت شرما
-
پاکستانی پیسرز کا خوف ، پاک بھارت ٹاکرے کیلئے پِچ پر گھاس کم کرنے کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.