ٹک ٹاک کا جنون ،16سالہ نوجوان گولی لگنے سے جاں بحق
عبداللہ میٹرک کا پیپر گھر آیااور اپنے دوست کے ہمراہ چلا گیاجہاں ویڈیو بناتے اتفاقیہ طور پر گولی چل گئی جس سے عبداللہ موقع پر دم توڑگیا،پولیس نے مقدمہ درج کرلیا
فیصل علوی ہفتہ 18 مئی 2024 14:16
(جاری ہے)
پولیس کے مطابق متوفی کال سینٹر میں پارٹ ٹائم جاب کرتا تھا اور میٹرک کا پیپر دے کر گھر واپس آیا اور شام میں اپنی پارٹ ٹائم جاب کیلئے کال سینٹر آگیا تھا۔
ایس پی کا کہنا ہے کہ دونوں دوست کال سینٹر میں کام کرتے تھے، پستول کال سینٹر کے مالک کا ہے، فائرنگ کے واقعے میں استعمال ہونے والا اسلحہ پولیس نے تحویل میں لے لیا ہے۔ ایس پی لیاقت آباد فرحت کمال کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ ویڈیو بنانے کے دوران پیش آیا۔کال سینٹر کے مالک اور مقتول کے دوست کو حراست میں لیا گیا ہے، مقتول کے دوست کے مطابق ویڈیو بناتے اتفاقیہ طور پر گولی چل گئی تھی۔16سالہ متوفی عبداللہ کے والد محمود کا کہنا ہے میرا بیٹا عبداللہ میٹرک کا پیپر دیکر دن ساڑھے بارہ بجے آیا اورگھر کے کام کر کے نماز پڑھنے گیاجس کے بعد واپس نہیں آیا۔ ہم نے کوچنگ سینٹر سے معلوم کیا تو پتہ چلا عبداللہ کوچنگ سینیٹرنہیں گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ ہم کال سینٹر پہنچے تو پولیس موجود تھی۔ پتہ چلا بیٹے کو گولی لگی ہے۔ میرے بیٹے کو کسی نے گولی مار کر قتل کر دیا۔نوجوان کے ماموں نعمت نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ مذکورہ کال سینٹر عبداللہ کے پھوپھی زاد بھائی حارث کا ہے جو کہ جاں عبداللہ کا ہونے والا بہنوئی بھی ہے۔انہوں نے بتایا کہ عبداللہ اس کال سینٹر میں ملازمت کرتا تھا جو کہ میٹرک کا امتحان دیکر گھر آیا اور جمعہ کی نماز پڑھنے کے بعد کال سینٹر چلا گیا کیونکہ وہ ہی کال سینٹر کھول کر صفائی بھی کرتا تھا جبکہ کال سینٹر میں شام 5 بجے کام کرنے والے ملازمین آنا شروع ہوجاتے ہیں جہاں پہلے آنے والی ایک لڑکی اندر آئی تو اس نے عبداللہ کی لاش دیکھی۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کے بعد کرائم سین یونٹ کو طلب کر کے شواہد جمع کرلیے گئے ہیں جبکہ جائے وقوعہ سے ملنے والا اسلحہ اور گولی کا خول بھی پولیس نے قبضے میں لے لیا ہے تاہم پولیس کال سینٹر کے مالک اور دیگر ملازمین کے بیانات قلمبند کر رہی ہے اور جلد ہی فائرنگ کے اس واقعہ کا معمہ حل کرلیا جائیگا۔اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں :
Your Thoughts and Comments
مزید خبریں
-
پاکستان نے پہلی مرتبہ بھارت کو ٹی ٹونٹی کرکٹ میں آل آؤٹ کیا
-
آج پاکستان ٹیم جیتی تو ایک کروڑ انعام دوں گا: کامران ٹیسوری
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ، پاکستانی بائولرز کی شاندار گیند بازی، بھارتی ٹیم کو آل آئوٹ کردیا
-
نسیم شاہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپس میں ویرات کوہلی کو آئوٹ کرنے والے محض دوسرے پاکستانی باولر بن گئے
-
’عمران خان کو رہا کرو‘، نیویارک سٹیڈیم میں بھی سابق کپتان کے چرچے
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ، نیویارک سٹیڈیم میں ایک بار پھر بارش شروع ہوگئی
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ، پاکستان کا بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر باولنگ کا فیصلہ
-
پاک بھارت میچ کا ٹاس کب ہوگا ،بڑی خبر آگئی
-
لکی مروت میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکہ، کیپٹن سمیت 7 جوان شہید
-
آئین کے تحفظ کا اصل فورم سڑکیں نہیں پارلیمنٹ ہے، نوازشریف
-
پاک بھارت میچ کا ٹاس بارش کے باعث تاخیر کا شکار
-
پاک بھارت میچ شروع ہونے سے پہلے بارش کی اینٹری
-
’جس جس طرح وزیراعظم وزیراعلیٰ کی کارکردگی کا شور زیادہ ہو رہا ہے عمران خان کی سازش کا شور بڑھتا جا رہا ہے‘
-
وزیراعظم نے بہترین سفارتکاری سے ترقی و خوشحالی کی راہ ہموار کر دی، مریم نواز
-
ٹی 20 ورلڈ کپ : اعظم خان بھارت کیخلاف میچ سے باہر
-
گزشتہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں بھی پاکستان زمبابوے سے ہارا لیکن فائنل کھیلا : روہت شرما
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.