ٹرک کے بریک فیل ہونے سے حادثہ، ایک ہی خاندان کے 13 افراد جاں بحق

حادثے کے بعد ٹرک بے قابو ہو کر کھائی میں گرنے کی وجہ سے 9 افراد زخمی بھی ہوئے

Sajid Ali ساجد علی ہفتہ 18 مئی 2024 14:48

ٹرک کے بریک فیل ہونے سے حادثہ، ایک ہی خاندان کے 13 افراد جاں بحق
خوشاب ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 مئی 2024ء ) صوبہ پنجاب کے ضلع خوشاب میں ٹرک کے بریک فیل ہونے سے پیش آنے والے حادثے میں ایک ہی خاندان کے 13 افراد جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک حادثہ خوشاب میں پنج پیر مناواں روڈ پر پیش آیا جہاں بریک فیل ہونے کے باعث ٹرک بے قابو ہو کر کھائی میں جا گرا، حادثے میں خواتین سمیت 13 افراد جاں بحق ہوئے، جاں بحق افرادکا تعلق ایک ہی خاندان سے بتایا گیا ہے، یہ متاثرہ خاندان بنوں سے مزدوری کے لیےٹرک میں خوشاب آرہا تھا، اس کے علاوہ 9 افراد اس حادثے میں زخمی بھی ہوئے، حادثے میں زخمی 9 افراد کو فوری طور پر ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی گئی۔

حال ہی میں گلگت بلتستان کے ضلع دیامر میں مسافر بس گہری کھائی میں گرنے سے 20افرادجاں بحق 22شدید زخمی ہوگئے تھے، بس کو حادثہ چلاس کے علاقے شاہراہ قراقرم پر یشوکھل داس کے مقام پر پیش آیا جہاں راولپنڈی سے ہنزہ جانے والی مسافر بس تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر اچانک کھائی میں جا گری،حادثے کی اطلاع ملنے پر مقامی افراد جائے حادثہ پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیاں شروع کیں جب کہ پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے بھی کچھ دیر بعد جائے حادثہ پر پہنچ کر ریسکیوآپریشن شروع کیا، زخمی ہونے والوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا جہاں 20 کے قریب مسافر دم توڑ گئے، پولیس نے حادثے کی وجہ معلوم کرنے کیلئے تفتیش شروع کر دی، حادثے کے بعد ریجنل اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کرکے شہریوں سے زخمیوں کےلئے خون کی اپیل کی گئی ۔

(جاری ہے)

ترجمان وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان فیض اللہ فراق نے حادثے میں 20 مسافروں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ بس کو حادثہ یشوکھل داس کے قریب موٹ کاٹتے ہوئے پیش آیا، بس میں 35 سے زائد مسافر سوار تھے، چلاس ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں :

Your Thoughts and Comments